قومی خبریں

جمنا کی گندگی چھپانے کا تماشہ ہے ’کروز سروس‘، بی جے پی حکومت عوام کو گمراہ کر رہی: ڈاکٹر نریش کمار

نریش کمار نے کہا کہ ’’آلودگی جیسے سنگین مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے مصنوعی بارش کا ڈرامہ کیا گیا تھا، بالکل اسی طرح جمنا کی گندگی کو چھپانے کے لیے اب کروز سروس کا نیا تماشہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔‘

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;DrNareshkr@</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار / تصویر بشکریہ ایکس / DrNareshkr@

 

نئی دہلی: دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے جمنا ندی میں ’کروز سروس‘ شروع کرنے کے اعلان کے متعلق دہلی حکومت اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر زوردار حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی جیسے سنگین مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے مصنوعی بارش کا ڈرامہ کیا گیا تھا، بالکل اسی طرح سے جمنا کی گندگی کو چھپانے کے لیے اب کروز سروس کا نیا تماشہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ جس جمنا کا پانی آج بھی نہانے اور چھونے لائق نہیں ہے، جس میں بدبو، جھاگ اور زہریلے کیمیکل صاف طور پر دکھائی دیتے ہیں، اسی ندی میں بی جے پی حکومت سیاحت اور کروز کے خواب دکھا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ جمنا کی صفائی نہیں بلکہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر ترجمان نے وزیر سیاحت کپل مشرا کے ذریعہ سونیا وہار سے اگلے ماہ کروز سروس شروع کرنے کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک گھنٹے کا سفر اور 40 مسافروں کی بات کرنا آسان ہے، لیکن وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا یہ بتائیں کہ جمنا کو زہریلا ہونے سے بچانے کے لیے اب تک کیا ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں۔ جمنا کی بدحالی پر وزیر اعلیٰ کی خاموشی ان کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔‘‘ ڈاکٹر نریش کمار کے مطابق حالیہ رپورٹ اور میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں رواں ماہ جمنا کا پانی مزید آلودہ پایا گیا ہے۔ لیکن حکومت ان سچائیوں پر جواب دینے کے بجائے ایونٹ مینجمنٹ، افتتاح اور تشہیر میں مصروف ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر نریش نے سوال اٹھایا کہ جب کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود جمنا کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے تو دہلی حکومت اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا عوام کو یہ بتائیں کہ اب تک جمنا کی صفائی پر کتنا پیسہ خرچ ہوا اور اس کے کیا نتائج نکلے۔ انہوں نے کہا کہ کہ دہلی کے تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سب سے پہلے جمنا کو حقیقی طور پر آلودگی سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو ٹھوس، شفاف اور مدت بند منصوبۂ کار کے ساتھ جمنا کی صفائی کرنی چاہیے۔ صرف فوٹو-سیشن، اعلانات اور تشہیر سے نہ تو جمنا صاف ہوگی اور نہ ہی عوام کو گمراہ کیا جا سکے گا۔

Published: undefined

نریش کمار کا کہنا ہے کہ یہ وہی حکومت ہے جو آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور سے ناکام رہی اور بغیر تیاری کے مصنوعی بارش جیسے منصوبے لا کر ’ٹائیں ٹائیں فِس‘ (بری طرح سے ناکام) ہو گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جمنا کی صفائی کو اولین ترجیح نہیں دی تو کروز سروس بھی اسی مصنوعی بارش کی طرح ناکام ثابت ہوگی اور دہلی کی عوام بی جے پی حکومت کو اس دھوکے کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined