قومی خبریں

سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر نے انسپکٹر کو گولی مارنے کے بعد کی خودکشی

دہلی کے تغلق روڈ علاقہ واقع لودھی اسٹیٹ میں سرکاری کوٹھی نمبر 61 میں گولی لگنے سے دو سی آر پی ایف جوان ہلاک ہو گئے، واقعہ کا سبب آپسی تنازعہ قرار دیا جا رہا ہے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: راجدھانی کے پاش لودھی اسٹیٹ علاقہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک سب انسپکٹر نے پہلے اپنے سینئر ساتھی انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ یہ معاملہ جمعہ کی رات کا ہے۔

Published: undefined

سی آر پی ایف نے اپنے بیان میں دہلی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ سی آر پی ایف کی 122ویں بٹالین کے سب انسپکٹر کرنیل سنگھ نے پہلے انسپکٹر دشرتھ سنگھ کو گولی مار دی اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فی الحال اس واقعہ کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ اس سے پہلے دونوں کے مابین کچھ تنازعہ ضرور ہوا تھا۔ سب انسپکٹر کرنیل جموں و کشمیر کے ادھم پور کا رہنے والا تھا جبکہ انسپکتر دشرتھ سنگھ ہریانہ کے روہتک کا رہائشی تھا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 10.30 بجے تغلق روڈ تھانہ کو اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس ٹیم جب موقع پر پہنچی تو انسپکٹر اور سب انسپکٹر زمین پر پڑے ہوئے اور ان کو گولی لگی تھی۔ دونوں کی موت واقع ہو چکی تھی۔ پولیس اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے کہ سب انسپکٹر نے یہ بہیمانہ قدم کیوں اٹھایا۔ واقعہ 61 لودھی اسٹیٹ کا ہے۔ سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined