قومی خبریں

سی آر پی ایف جوان محمد اکرام کورونا انفیکشن سے ہلاک، امت شاہ کا اظہارِ افسوس

امت شاہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”کوروناانفیکشن سے لڑ رہے سی آر پی ایف کے بہادر سب انسپکٹر محمد اکرام حسین کے انتقال کی اطلاع سے انتہائی غمگین ہوں۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے سب انسپکٹر محمد اکرام حسین کی کوروناانفیکشن کی وجہ موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سب انسپکٹر حسین کا گزشتہ کچھ دنوں سے صفدر جنگ اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔

Published: undefined

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کوروناانفیکشن سے لڑ رہے سی آر پی ایف کے بہادر سب انسپکٹر محمد اکرام حسین کے انتقال کی اطلاع سے انتہائی غمگین ہوں۔ وہ آخری وقت تک کوروناوبا سے بہادری کے ساتھ لڑتے رہے۔ ملک کی خدمت اور داخلی سلامتی کے لئے ان کا تعاون ہم سب اہل وطنوں کو ترغیب دیتا ہے‘‘۔

Published: undefined

ایک دیگر ٹوئٹ میں امت شاہ نے لکھا کہ ’’میں نے پرسوں ہی سب انسپکٹر اکرام حسین کے اہل خانہ سے فون پر بات کر کے ان کا حال چال پتہ کیا تھا۔ ملک کے ایک بہادر جوان کو کھونا ہم سب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اور مرکزی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined