قومی خبریں

مجرموں کو قانون کے تحت ہی سزا ملنی چاہیے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک میں عدالتی نظام اور قانون کی حکمرانی سب سے اوپر ہو، یہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہئے لیکن سزا قانون کے مطابق ملنی چاہئے اور اس کا سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ہمارے ملک کا قانون آئین میں لکھا گیا ہے، یہ قانون سب سے اہم ہے اور مجرموں کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے، لیکن یہ ملک کے قانون کے تحت ہونی چاہئے۔ کسی بھی سیاسی مقصد کے لیے قانون کی حکمرانی اور عدالتی عمل سے کھیلنا یا اس کی خلاف ورزی کرنا ہماری جمہوریت کے لیے درست نہیں ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کہا کہ جو قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے، یا ایسا کرنے والوں کو تحفظ دیتا ہے، اسے بھی ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے اور اس پر قانون کا سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا، ’’ملک میں عدالتی نظام اور قانون کی حکمرانی سب سے اوپر ہو، یہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’کسی بھی سیاسی مقصد کے لیے قانون اور عدالتی عمل کی حکمرانی کو توڑنا یا اس کی خلاف ورزی کرنا جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ جو بھی ایسا کرتا ہے یا کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اسے بھی ذمہ دار ٹھہرایا جانا جاہئے اور ان پر قانون کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہیے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے ہماری اجتماعی کوشش ہونی چاہیے کہ عدالتی نظام اور قانون کی حکمرانی کا ہر وقت احترام کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined