قومی خبریں

شوہر محمد شامی کے گھر میں جبراً داخل ہوئیں حسین جہاں، پولس نے کیا گرفتار

امروہہ پولس نے کرکٹر محمد شامی کی بیوی حسین جہاں کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولس دفعہ 151 میں چالان کرنے کے بعد حسین جہاں کو ایس ڈی ایم کورٹ لے کر پہنچی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی ٹیم کے تیز گیندباز محمد شامی اور ان کی بیوی حسین جہاں کے درمیان الزامات در الزامات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس درمیان امروہہ پولس نے بدامنی پھیلانے کےا لزام میں حسین جہاں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دفعہ 151 میں چالان کرنے کے بعد حسین جہاں کو ایس ڈی ایم کورٹ لے جایا گیا ہے۔ دراصل حسین جہاں اتوار کی شام اچانک اپنی سسرال امروہہ پہنچ گئیں تھیں۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی اور ملازمہ بھی موجود تھی۔ جیسے وہ سبھی گھر میں داخل ہوئے وہاں موجود ان کی ساس اور دیور کے ساتھ ان کا جھگڑا ہو گیا۔ محمد شامی کے گھر والوں نے حسین جہاں کو روکنے کی کوشش کی لیکن حسین جہاں زبردستی گھر میں گھس گئیں۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد گھر کے باہرپڑوسیوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

Published: undefined

ہنگامے کی اطلاع کے بعد ڈڈولی پولس موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین میں سمجھوتے کی بات کہی۔ لیکن دونوں فریقین میں سمجھوتہ کی کوئی گنجائش نہ دیکھ کر پولس حسین جہاں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ شامی کی ماں نے الزام عائد کیا کہ حسین جہاں زبردستی گھر میں گھس گئی ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے۔ شامی کے گھر والوں نے حسین سے دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ گاؤں کے گھر سے ان کا کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ ان کا ٹھکانہ شامی کے مراد آباد کے نئے گھر میں ہے، وہ وہیں جائیں۔ اس بات پر معاملہ سلجھانے پہنچی خاتون ایس او کو حسین جہاں نے دو ٹوک جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے گھر آئی ہے، یہ میرا اور میرے شوہر کا گھر ہے۔ میں یہیں پر رہوں گی۔

Published: undefined

اس پورے معاملے میں پیر کی صبح ڈرامے میں نیا موڑ آیا جب حسین جہاں نے میڈیا کے سامنے امروہہ پولس پر سنگین الزام لگائے۔ انھوں نے کہا کہ ’’پولس اسے بغیر کسی جرم کے زبردستی لے کر آئی ہے۔ اتوار کی رات سے انھیں اور ان کی بیٹی کو ابھی تک کھانے کے لیے کچھ نہیں دیا گیا ہے۔ اس کے سبب اس کی بیٹی بھوک سے رو رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

حسین جہاں نے امروہہ پولس پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ محمد شامی کی اونچی پہنچ اور پیسے کی وجہ سے پولس اسے پریشان کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کیا حکومت یہ نہیں دیکھ رہی ہے؟ حکومت بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کی بات کرتی ہے اور میں بھی ایک بیٹی ہوں۔ میرے ساتھ کیسا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کرکٹر محمد شامی کا اپنی بیوی حسین جہاں سے گزشتہ ایک سال سے تنازعہ چل رہا ہے۔ اس معاملے میں اکثر دونوں جانب سے الزامات در الزامات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس سے پہلے حسین جہاں نے محمد شامی پر میچ فکسنگ اور گھریلو تشدد جیسے الزامات عائد کیے تھے۔ حالانکہ شامی کو دونوں ہی معاملوں میں کلین چٹ مل گئی تھی اور ورلڈ کپ 2019 کی ٹیم میں بھی وہ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined