قومی خبریں

روزگار گنوانے والوں کو 7500 روپے دیئے جائیں، سی پی ایم کا مطالبہ

سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنے روزگار گنوا دیئے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کو تین ماہ تک کم از کم 7500 روپے بینک اکاؤنٹ میں دیئے جائیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سیتارام یچوری

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنے روزگار گنوا دیئے ہیں اس لئے ایسے لوگوں کو تین ماہ تک کم از کم 7500 روپے بینک اکاؤنٹ میں دیئے جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی کی گاڑی کو آگے چلا سکیں۔

Published: undefined

یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کوروناسے لڑنے کے لئے دوسری مررتبہ زمینی سطح پر کئی اقدامات اٹھانے کی طرف ان کی توجہ دلائی ہے۔ کچھ دن پہلے بھی انہوں نے مودی کو اس طرح کا ایک خط لکھا تھا۔ یچوری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ دوبارہ یہ خط لکھنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ سابقہ خط میں غریبوں کے لئے جو تجاویز انہوں نے دی تھیں، اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ ان کے خط کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ اب پھر وہ اپنی بات کہنے کے لئے یہ خط لکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے، مارچ سے اپریل تک بے روزگاری کی شرح 7۔5 فیصد سے بڑھ کر 23.64 فیصد ہو گئی ہے اور اس طرح 12 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے اپنی نوکریاں گنوا دی ہے۔ فروری سے مارچ کے درمیان بے روزگاروں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر آٹھ کروڑ 80 لاکھ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ جب مودی حکومت بینک سے لون لینے والے کارپوریٹ لوگوں کی 7.76 لاکھ روپے کی رقم معاف کر سکتی ہے تو وہ کورونا کی وجہ ہجرت کرنے والے مزدوروں اور غیر منظم سیکٹر کے لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے خرچ کیوں نہیں کر سکتی ہے اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیوں نہیں کر سکتی ہے۔ سی پی ایم لیڈر نے مودی سے حکومت کی فضول خرچی روکنے، بلٹ ٹرین اور بڑے بڑے مجسمے لگانے کے منصوبے وغیرہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined