قومی خبریں

Covid Vaccination Drive: ملک بھر میں 12 سے 14 سال کے بچوں کی ٹیکہ کاری شروع، جانیں کس طرح ہوگا رجسٹریشن!

وزارت صحت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو بائیولوجیکل-ای ویکسین ’کوربیویکس‘ لگائی جا رہی ہے، جانیں اس کے لئے رجسٹریہشن کس طرح کیا جا سکتا ہے!

کورونا ویکسین / یو این آئی
کورونا ویکسین / یو این آئی RAJESH KUMAR

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا ٹیکہ کاری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اب 16 مارچ یعنی آج سے 12 سے 14 سال کے بچوں کی ٹیکہ کاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ 'بچے محفوظ، تو محفوظ' کا نعرہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے ٹویٹ کر کے اپیل کی ہے کہ تمام والدین اپنے بچوں کی ٹیکہ کاری ضرور کرائیں۔

Published: undefined

وزیر صحت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ نیز، 60 سے زیادہ عمر کے تمام لوگ احتیاطی خوراک حاصل کر سکیں گے۔ میں بچوں کے اہل خانہ اور 60 سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

Published: undefined

وزارت صحت کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو بائیولوجیکل-ای ویکسین ’کوربیویکس‘ لگائی جائے گی۔ ویکسین کی دو خوراکیں 28 دن کے وقفے سے دی جائیں گی۔ یہ رہنما ہدایات پیر کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ملک میں 12 اور 13 سال کی عمر کے 7.74 کروڑ بچے ہیں۔ ٹیکہ کاری کے لئے کوون (CoWIN) ایپ پر رجسٹر کرانا ضروری ہوگا۔ یہ ویکسین سبھی کو مفت لگائی جائے گی۔

Published: undefined

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 180 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور 81.4 کروڑ لوگوں کی مکمل ٹیکہ کاری ہو چکی ہے۔ 12 سے 14 سال کے بچوں کی ٹیکہ کاری ایسے وقت میں شروع ہو رہی ہے جب سائنسدانوں نے جون میں کورونا کی نئی چوتھی لہر کے حوالہ سے خبردار کیا ہے۔ ایسی صورت حال میں کسی قسم کی لاپروائی سے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ دنیا بھر کے سائنسدان اور ڈاکٹر کورونا سے نمٹنے کے لئے ٹیکہ کاری کرانے کی صلاح دے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو