قومی خبریں

ہندوستانی بحریہ پر ’کورونا وائرس‘ کا بڑا حملہ، 19 جوان پازیٹو پائے گئے

ممبئی کے ساحل پر موجود آئی این ایس آنگرے میں ملے سبھی 19 کورونا پازیٹو جوانوں کو بحریہ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ بحریہ میں کورونا انفیکشن کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے درمیان اس کا سایہ ہندوستانی بحریہ پر بھی پڑنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مغربی بحریہ کمان کے ساحل پر موجود لاجسٹک اور ایڈمنسٹریٹو سپورٹ بیس آئی این ایس آنگرے پر 19جوان کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تعداد مزید ایک بڑھ کر 20 بھی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

ممبئی کے ساحل پر موجود آئی این ایس آنگرے میں ملے سبھی 19 کورونا پازیٹو جوانوں کو بحریہ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ بحریہ میں کورونا انفیکشن کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ کورونا کے پازیٹو کیس ملنے کے بعد اب ان لوگوں کی تلاش شروع کی گئی ہے جو ان انفیکشن نوجوانوں کے رابطہ میں آئے تھے۔

Published: undefined

ابھی تک کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ فوجی اپنے اپنے گھروں میں ہی تھے اور باہر کسی کے بھی رابطہ میں نہیں آئے تھے۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ انھوں نے آئی این ایس آنگرے میں آنے والے کشتی رانوں یا افسروں میں یہ انفیکشن پھیلایا ہے یا نہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جو بحری جوان کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں انھیں ممبئی کے بحریہ اسپتال آئی این ایچ ایس اشونی میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined