قومی خبریں

کوویکسن تیسرے مرحلے کے ٹرائل میں 77.8 فیصد اثردار، ڈاٹا حکومت کے حوالے

سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے بھارت بایوٹیک کی طرف سے پیش ڈاٹا دیکھ لیا ہے۔ فی الحال منظوری یا غیر منظوری کو لے کر کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ آگے کے عمل میں ایس ای سی اپنا ڈاٹا ڈی سی جی آئی کو سونپے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بھارت بایوٹیک نے کورونا کی ہندوستانی ویکسین یعنی ’کوویکسن‘ سے متعلق تیسرے مرحلے کے ٹرائل پر مبنی رپورٹ مرکزی حکومت کی کمیٹی کے سپرد کر دی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تیسرے ٹرائل میں کوویکسن 77.8 فیصد اثردار ثابت ہوئی ہے۔ بایوٹیک نے تیسرے مرحلے میں ہوئے کلینکل ٹرائل کی تفصیل ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

Published: undefined

کوویکسن کے تیسرے مرحلے کی رپورٹ ملنے کے بعد سبجیکٹ ایکسپریٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے 22 جون کو ایک میٹنگ کی، جس میں کوویکسن کی طرف سے مکمل جانکاری سونپی گئی ہے۔ ایس ای سی نے بھارت بایوٹیک کی طرف سے دیا گیا ڈاٹا دیکھ لیا ہے۔ لیکن فی الحال منظوری یا غیر منظوری کو لے کر کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ آگے کے عمل میں ایس ای سی اپنا ڈاٹا ڈی سی جی آئی کو سونپے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کوویکسن کو تیسرے مرحلے کے ٹرائل کا نتیجہ آئے بغیر ہی تقریباً پانچ مہینے قبل ایمرجنسی استعمال کی منظوری مل گئی تھی۔ بغیر ٹرائل ریزلٹ کے منظوری ملنے پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں فی الحال دو کورونا ٹیکوں کا استعمال ہی ٹیکہ کاری مہم کے دوران کیا جا رہا ہے۔ پہلا اسٹرازینکا کا ’کووی شیلڈ‘ ہے جسے سیرم انسٹی بنا رہا ہے۔ دوسرا ہے بھارت بایوٹیک کا ’کوویکسن‘۔ کوویکسن مکمل طور پر پہلی ہندوستانی ویکسین ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined