قومی خبریں

منیش سسودیا سے بدسلوکی کے معاملہ میں دہلی پولیس کو عدالت کی ہدایت، 25 اگست کو ہوگی آئندہ سماعت

شراب کے مبینہ گھوٹالے میں گرفتار منیش سسودیا کے معاملہ کی اگلی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔ اس معاملے میں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ طے کی گئی

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا / Getty Images</p></div>

منیش سسودیا / Getty Images

 
Hindustan Times

نئی دہلی: شراب کے مبینہ گھوٹالے میں گرفتار منیش سسودیا کے معاملہ کی اگلی سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔ اس معاملے میں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ طے کی گئی۔ راؤز ایونیو کورٹ 25 اگست کو ای ڈی معاملے میں سسودیا کی اگلی سماعت کرے گی۔ اس دوران عدالت نے پولیس کو کچھ ہدایات بھی دیں۔ کچھ دن پہلے منیش سسودیا کی پیشی کے دوران ہونے والی بدسلوکی کے سلسلے میں، عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ سسودیا کو ان کی سی سی ٹی وی فوٹیج پین ڈرائیو میں مہیا کرائے۔

Published: undefined

سماعت سے پہلے عدالت نے کہا کہ چارج شیٹ کی ڈیجیٹل کاپی ہارڈ ڈسک کے ذریعے سسودیا سمیت دیگر ملزمان کو فراہم کی جائے۔ منیش سسودیا سے عدالت کے احاطے میں پوچھ گچھ کے دوران بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس میں ایک پولیس اہلکار کو گردن پکڑے دیکھا گیا تھا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔ یہ معاملہ عدالت میں بھی زیر بحث آیا تھا۔

Published: undefined

تاہم دہلی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ سسودیا کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں ہوئی ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے، پولیس نے عدالت میں کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے، سسوڈیا کو جلد سے جلد کار میں بیٹھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس معاملے میں عام آدمی پارٹی نے دہلی پولیس پر سنگین سوالات اٹھائے تھے۔

Published: undefined

دہلی میں لاگو نئی ایکسائز پالیسی میں پہلے سی بی آئی اور پھر ای ڈی نے منیش سسودیا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ کئی ماہ سے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ جیل میں قید ہیں۔ اس دوران کئی بار ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہو چکی ہے۔ اب ان کی ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس بھیجا ہے، جس کے بعد اگلی سماعت 28 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined