الو ارجن (فائل)/ آئی اے این ایس
اداکار اَلّو ارجن کو ایک بار پھر عدالت کی ہدایت کے مطابق حیدر آباد کے چکّڑپلّی پولیس اسٹیشن میں پیش ہونا پڑا۔ دراصل عدالت نے اَلّو ارجن کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ہر اتوار کو پولیس اسٹیشن میں آ کر حاضری دیں گے۔ ہر اتوار کو پولیس اسٹیشن میں حاضری کا سلسلہ اس وقت تک چلے گا جب تک چارج شیٹ داخل نہیں ہو جاتی ہے۔ واضح ہو کہ نامپلی کورٹ نے 30 دسمبر 2024 کو اداکار الّو ارجن کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی سماعت کی تھی۔ اس دن فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔ اس کے بعد 3 جنوری 2025 کو عدالت نے انہیں سندھیا تھیٹر معاملہ میں باقاعدہ ضمانت دے دی۔
Published: undefined
عدالت نے اداکار الّو ارجن کو باقاعدہ ضمانت دینے کے ساتھ ساتھ کئی ہدایات بھی دی ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ’’اداکار الّو ارجن کو 2 ماہ یا چارج شیٹ داخل ہونے تک ہر اتوار کو باقاعدگی کے ساتھ تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہونا ہے۔‘‘ ساتھ ہی عدالت نے الّو ارجن کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالت کو بتائے بغیر اپنا رہائشی پتہ تبدیل نہ کریں۔ عدالت نے اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ الّو ارجن پر مذکورہ بالا پابندیاں اس وقت تک نافذ رہیں گی جب تک تھیئٹر بھگدڑ معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں آ جاتا ہے۔
Published: undefined
https://x.com/ANI/status/1875785069975236926
قابل ذکر ہے کہ 4 دسمبر 2025 کو الّو ارجن کی فلم ’پشپا 2 ‘ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیئٹر میں بھگدڑ مچ گیا تھا۔ اداکار کو دیکھنے کے دوران مچے بھگدڑ میں ایک 35 سالہ خاتون کی موت ہو گئی تھی جب کہ اس کا 8 سالہ بیٹا شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ حادثے کے بعد اداکار الّو ارجن، ان کی سیکیورٹی ٹیم اور تھیئٹر کے انتظامیہ کے خلاف چکّڑپلّی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ حادثے میں فوت ہونے والی خاتون کی شکایت کی بنیاد پر انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت الزامات درج کیے گئے تھے۔ اس معاملے میں الّو ارجن کو 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حالانکہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے انہیں اگلے ہی دن 14 دسمبر کو عبوری ضمانت دے دی تھی جس کی مدت 10 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined