قومی خبریں

ملک منموہن سنگھ جیسے وزیرِ اعظم کی کمی محسوس کر رہا ہے: راہل گاندھی

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ایک ماہرِ معاشیات کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں نے 1990 کے عشرے میں لبرلائزیشن پالیسیوں کے ذریعے ہندوستان کو معاشی بحران سے نجات دلائی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستان میں معاشی اصلاحات کے معمار سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ راہل گاندھی نے منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک ان جیسے وزیر اعظم کی کمی شدت سے محسوس کر رہا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’ہندوستان آج منموہن سنگھ جیسی سمجھ والے وزیر اعظم کی کمی شدت سے محسوس کر رہا ہے۔ ان کی دیانت داری، شائستگی اور لگن ہم سب کے لئے الہام ہے۔ یوم پیدائش کی مبارک باد میں خواہش کرتا ہوں کہ ان کا آگے کا سال خوبصورت ہو۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ 26 ستمبر 1932 کو پیدا ہونے والے ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ منموہن سنگھ اپنی سادگی کی وجہ سے ملک کے دوسرے وزرائے اعظم سے مختلف ہیں۔ آپ کو ایک ماہر معاشیات کے طور پر جانا جاتا ہے، جنہوں نے لبرلائزیشن کی پالیسیوں کے ذریعے 1990 کے عشرے میں ہندوستانی معیشت کو بحران سے نجات دلائی تھی۔

Published: undefined

اکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر منموہن سنگھ پی وی نرسمہا راؤ حکومت میں وزیر خزانہ تھے۔ انہوں نے اس عرصے میں مالی بجٹ پیش کیا اور 1991-1995 کے دوران ملکی معیشت بحران سے باہر آ گئی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ ریزرو بینک کے گورنر بھی رہے ہیں اور انہوں نے اس عہدے پر رہتے ہوئے بھی معاشی اصلاحات کی سمت کئی اقدامات اٹھائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined