قومی خبریں

بہار میں حزب اقتدار اور افسران کے لئے بدعنوانی بائیں ہاتھ کا کھیل: تیجسوی

تیجسوی یادو نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ بہار میں افسر شاہی عروج پر ہے۔ افسران سینا تان کر سرکاری کاموں میں لاپرواہی کرتے ہیں اور بدعنوانی اور رشوت خوری کو فروغ دیتے ہیں۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی 

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل ( آرجے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاست میں حزب اقتدار اور افسران کے لئے بدعنوانی کو بائیں ہاتھ کا کھیل قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس سے حکومت اور وزیروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ ”بہار میں افسر شاہی عروج پر ہے۔ افسران سینا تان کر سرکاری کاموں میں لاپرواہی کرتے ہیں اور بدعنوانی اور رشوت خوری کو فروغ دیتے ہیں۔ عوامی نمائندوں کی توہین کرتے ہیں اور شہریوں کو تو پَیر کے دھول برابر بھی نہیں سمجھتے۔ لیکن حکومت اور وزیروں کو اس سے کیا، انہیں تو بندر بانٹ میں اپنے حصے سے مطلب ہے۔“

Published: undefined

اپوزیشن لیڈر نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) حکومت میں حزب اقتدار اور بے خوف افسران کے لئے بدعنوانی بائیں ہاتھ کا کھیل بن گیا ہے۔ دونوں مل کر غیر قانونی کمائی کرتے ہیں اور شہری رشوت، سرکاری لاپرواہی، پریشانی اور بدعنوانی کے دش چکر میں پس کر رہ جاتے ہیں۔ عوام بھٹک ۔ بھٹک کر رہ جاتی ہے لیکن سنوائی، کاروائی کانام ونشان نہیں ہوتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو