قومی خبریں

’نمستے ٹرمپ‘ پروگرام سے ہندوستان میں پھیلنا شروع ہوا کورونا: سنجے راؤت

سنجے راؤت نے کہا کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کو روکنے میں ناکام رہنے کا حوالہ دے کر ادھو ٹھاکرے کی سربراہی والی مخلوط حکومت کو گرانے اور صدر راج نافذ کرنے کی کوئی بھی کوشش خودکشی ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے اتوار کو الزام عائد کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال کے لئے فروری میں گجرات کے احمد آباد میں منعقد پروگرام اور بعد میں ممبئی اور دہلی میں متعدد وفد کے ارکان کی آمد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے۔ سنجے راؤت نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو بغیر کسی منصوبے کے نافذ کردیا، لیکن اب اسے ہٹانے کی ذمہ داری ریاستوں پر ڈال دی گئی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان سنجے راؤت نے ریاست کی مہاراشٹروکاس اگاڑی مخلوط حکومت کے گر نے کا بی جے پی کے دعویٰ کو درکنار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو کسی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ تمام حکمران جماعتیں شیوسینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس اس حکومت کا وجود برقرار رکھنے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے شیوسینا کے ترجمان 'سامنا' میں ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تعلق سے لکھا کہ’’اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس گجرات میں پھیلا کیونکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔ ٹرمپ کے وفد میں شامل کچھ اراکین ممبئی اور دہلی گئے تھے،جس کی وجہ سے یہ وائرس پھیلا۔" واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا استقبال گجرات کے احمد آباد میں 'نمسٹے ٹرمپ' پروگرام کے ذریعہ کیا گیا تھا، جس میں وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی حصہ لیا تھا۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کو روکنے میں ناکام رہنے کا حوالہ دے کر ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں مخلوط حکومت کو گرانے اور صدر کی حکمرانی نافذ کرنے کی کوئی بھی کوشش خودکشی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سب نے دیکھا ہے کہ کچھ ماہ قبل ریاست میں کس طرح سے صدر راج لگایا اور ہٹایا گیا تھا۔اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کی بنیاد ہی صدر راج نافذ کرنے کا معیار ہے،تو بی جے پی حکمراں ریاست کے ساتھ ملک کے 17ریاستوں میں صدر راج نافذ کرنا چاہئے۔یہاں تک کہ مرکزی حکومت بھی اس وبا کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس کے پاس اس کے خلاف جنگ کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔"

Published: undefined

شیو سینا لیڈر نے کہا کہ ’’لاک ڈاؤن کو بغیر کسی منصوبے کے نافذ کیا گیا اور بغیر کسی منصوبے کے اس کو ہٹانے کی ذمہ داری ریاستوں پر ڈالی جارہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بہترین طریقہ سے سمجھایا تھا کہ لاک ڈاؤن کیسے ناکام ہوا۔یہ تعجب خیزامر ہے کہ لوگ کورونا وائرس معاملوں میں اضافہ کے لئے مہاراشٹر میں صدر راج کا مطالبہ کرنے کی سیاست کرسکتے ہیں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز