قومی خبریں

ہندوستان ’لاک ڈاؤن‘ کے درمیان فلپکارٹ کی خدمات بھی بند!

فلپکارٹ ڈاٹ کام پر آج صبح سے ہی یہ پیغام لکھا ہوا نظر آ رہا ہے کہ ”ہم اپنی خدمات کو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں... ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے گا ہم واپس آئیں گے۔“

تصویر سنیپ شاٹ
تصویر سنیپ شاٹ 

پی ایم مودی نے پورے ہندوستان میں 25 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے بعد کئی ساری خدمات لوگوں کے لیے بند ہو گئی ہیں۔ اس درمیان مشہور ای-کامرس کمپنی فلپکارٹ نے بھی اپنی خدمات بند کر دی ہیں۔ فلپکارٹ کا آفیشیل ویب سائٹ کھولنے پر پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے عارضی طور پر اپنی خدمات کو بند کیا ہے اور ایسا غالباً اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کے ورکرس اور ڈیلیوری بوائے بھی سوشل ڈسٹنسنگ میں شامل ہوں اور لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔

Published: undefined

فلپکارٹ ڈاٹ کام کھولنے کے بعد آج صبح سے ہی سامنے ایک بینر نظر آرہا ہے جس پر یہ پیغام لکھا ہوا ہے کہ "ہم اپنی خدمات کو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔ ہمارے لیے آپ کی ضرورت سب سے پہلے ہے، اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے گا ہم واپس آئیں گے۔" اس پیغام میں مزید لکھا گیا ہے کہ "یہ کافی مشکل وقت ہے، جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ لوگوں کو محفوظ رہنے کے لیے ایک دوسرے سے الگ رہنا پڑا ہو۔ ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ ہم جلد ہی واپس آئیں گے، اور ہم ساتھ مل کر اس پریشانی سے باہر نکلیں گے۔"

Published: undefined

فلپکارٹ ڈاٹ کام پر موجود مذکورہ پیغام پڑھنے کے بعد جب آپ اسکرول ڈاؤن کر کے نیچے آئیں گے تو کووِڈ-19 پر حکومت ہند کی ہیلتھ ایڈوائزری بھی دی گئی ہے۔ اس میں ائیر پورٹ پر اسکین ہوئے پسنجر کے اعداد و شمار، کووِڈ-19 کے ایکٹیو کیس، ٹھیک ہوئے مریض کا ڈاٹا اور دوسری دیگر تفصیلات دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی یہاں پر ہیلپ لائن نمبر بھی دیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پی ایم نریندر مودی نے 24 مارچ کو 8 بجے شب ملک کے نام خطاب کرتے ہوئے 25 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ لاک ڈاؤن 21 دن یعنی 14 اپریل تک رہے گا۔ حالانکہ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگوں کو ضروری خدمات ملتی رہیں گی جن میں راشن، دودھ اور دوا وغیرہ شامل ہیں۔ پی ایم مودی کے ذریعہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی انڈین ریلویز نے بھی 14 اپریل تک اپنی خدمات بند کر دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined