نئی دہلی: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس کے ساتھ ہی کورونا کے سب سے خطرناک ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ بھی وسیع ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے 27 ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 284 افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں، ملک بھر سے کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے 1525 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب ملک میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 801 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے جان گنوانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 770 ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 9249 افراد نے شفایابی حاصل کی، جس کے بعد مجموعی طور پر 3 کروڑ 42 لاکھ 84 ہزار 561 افراد انفیکشن سے شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔
Published: undefined
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک انسداد کورونا ویکسین کی 145 کروڑ سے زیادہ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ روز 25 لاکھ 75 ہزار 225 خوراکیں لگائی گئیں جس کے بعد اب تک ویکسین کی 145 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار 5 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
Published: undefined
ملک میں اب تک 1525 افراد اومیکرون ویرینٹ سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کی 23 ریاستیں ایسی ہیں جہاں یہ ویرینٹ پایا جا چکا ہے۔ سب سے زیادہ کیسز مہاراشٹر اور راجدھانی دہلی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد گجرات تیسرے مقام پر ہے۔ مہاراشٹر میں اب تک 460، دہلی میں 351 اور گجرات میں 136 لوگ اومیکرون سے متاثر ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined