قومی خبریں

کانگریس لیڈر سنجے دَت پر بھی کورونا کا حملہ، اسپتال میں داخل

سنجے دت نے ٹوئٹ کر بتایا کہ ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے اپنے رابطے میں آئے لوگوں کو کورونا جانچ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

کورونا انفیکشن کا قہر ہندوستان میں بری طرح جاری ہے۔ سیاسی لیڈروں کے بھی لگاتار اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور بدھ کے روز تو مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگاڈی کا اس مرض کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کانگریس کے پڈوچیری انچارج جنرل سکریٹری سنجے دت بھی کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع خود سنجے دت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ دی ہے۔

Published: undefined

سنجے دَت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "میری کورونا کی جانچ رپورٹ پازیٹو پائی گئی ہے، جس کے بعد میں اسپتال میں داخل ہوا۔" کانگریس لیڈر نے حال کے دنوں میں اپنے رابطے میں آئے لوگوں سے کورونا جانچ کرانے اور خود کو آئسولیٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ اس درمیان ان کے کئی پروگرام فوری اثر سے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ سنجے دت پڈوچیری پہنچنے والے تھے لیکن کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد وہ اسپتال چلے گئے اور پھر کانگریس کے سبھی پروگرام منسوخ کر دیئے گئے۔ وہ آج صبح ایک کانفرنس سے خطاب کرنے والے تھے اور پھر بعد میں ایک پارٹی میٹنگ سے بھی خطاب کا پروگرام تھا جسے منسوخ کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined