قومی خبریں

مارچ 2020 کے بعد کورونا کے فعال معاملات کی شرح سب سے کم سطح پر پہنچی

ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح مارچ 2020 کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس وقت یہ 0.47 فیصد ہے

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
کورونا وائرس/ آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح مارچ 2020 کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس وقت یہ 0.47 فیصد ہے۔ اس درمیان جمعرات کو ملک میں 74 لاکھ 33 ہزار 392 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب چار کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14348نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشمار بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 16 ہزار 550 ہو گیا ہے۔ اس دوران 13 ہزار 198 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعدادبڑھ کر 33596516 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ایکٹو کیسز 345 اضافے سے ایک لاکھ 64 ہزار 161 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 805 مریضوں کی موت کے بعداموات کااعدادوشمار بڑھ کر4 لاکھ 55 ہزار 873 ہو گیا ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 0.47 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔

Published: undefined

کیرالہ اس وقت فعال معاملات میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1570 ایکٹیو کیسزبڑھنے سےاب ان کی تعداد بڑھ کر 78728 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 5460 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4836928 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 708 مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 30685 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 22366 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 36 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 140134 ہو گئی ۔ وہیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2112 بڑھ کر 6445454 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined