قومی خبریں

'میں چوبیسوں گھنٹے کام کرنے سے مخیر اور نرم دل بن گیا'

شفٹ مکمل کرنے کے بعد میرے جسم سے نکلتا ہوا پسینہ مجھے زیادہ قابل اور مطمئن محسوس کرتا ہے جو کسی بھی دنیاوی آلے سے نہیں نانپا جاسکتا ہے۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

نوجوان اور متحرک کورونا واریر کی حیثیت سے کام کرنے والے م ہیلتھ ورکر اشوک شان نے کہا ہے کہ فطرت کے لحاظ سے انسان معاشرتی ہے اور انسانیت کی حفاظت و سلامتی کے لئے کام کرنا ہر انسان کی اولین ترجیح اور اہم معاشرتی ذمہ داری ہونی چاہئے۔

Published: undefined

اشوک شان کا کہنا ہے کہ اب زائد از نو برس کے عرصے سے محکمہ میں کام کرتے ہوئے انہوں نے کبھی بھی اپنی ملازمت کی اہمیت کو محسوس نہیں کیا جتنا کووڈ 19 کے خوف سے گزشتہ ایک برس میں کام کرتے ہوئے محسوس کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس دوران کے تجربے نے دنیا کے بارے میں ان کے تاثرات کو بدل دیا ہے اور اس ایک برس کی خدمت نے ان کو مزید فیاض، بے لوث اور مہربان دل انسان بنا دیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے معمولات کا تذکرہ کرتے ہوئے اشوک شان نے کہا کہ اس عرصے کے دوران انہوں نے اپنے سینیئر کے ذریعے تفویض کردہ متعدد فرائض سر انجام دیئے ہیں جس میں مثبت مریضوں کے رابطے کا سراغ لگانا، مثبت افراد کو قرنطینی سہولیات میں منتقل کرناوغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا: 'پچھلے سال کیو آر ٹی ٹیم میں زیادہ ڈیوٹی کے شیڈول کی وجہ سے میں نے اپنی شادی کی تقریب موخر کی اور 3 ماہ تک گھر نہیں گیا'۔اشوک نے کہا کہ نمونے لینے والی ٹیم کے ایک حصے کے طور پر انہوں نے آر ٹی پی سی آر اور آر اے ٹی کے زائد از 1000 ٹیسٹ بھی کئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا: 'جب میں اپنی پی پی ای کٹ کو نکالتا ہوں تو او پی ڈی میں دن کی شفٹ مکمل کرنے کے بعد میرے جسم سے نکلتا ہوا پسینہ مجھے زیادہ قابل اور مطمئن محسوس کرتا ہے جو کسی بھی دنیاوی آلے سے نہیں نانپا جاسکتا ہے'۔

Published: undefined

انہوں نے ہر شعبہ ہائے اور طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے اپیل کی وہ ویکسین کے بارے میں افواہوں پر توجہ نہ دیں اور جلد از جلد کووڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں اور محفوظ رہنے کے لئے تمام ضرور ی ہدایات پر عمل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined