قومی خبریں

کورونا: ملک کے 75 اضلاع میں پوری طرح لاک ڈاؤن،ہلاک ہونے والوں کی تعداد7ہوئی

آج رات نو بجے تک چلنے والے ’جنتا کرفیو‘ کا وقت نوئیڈا میں بڑھا کر اب کل صبح تک کے لئے کر دیا گیا ہے۔ ادھر میٹرو خدمات بھی کل متاثر رہیں گی اور صرف ضرورت کے حساب سے ہی چلیں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کورونا وائرس کہاں جا کر رکے گا اور آگے کیا ہوگا کسی کو نہیں معلوم، ہندوستان میں جہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام میں بیداری پیدا کر نے کے لئے وزیر اعظم کی اپیل پر پورے ملک میں عوام نے اپنے اوپر ’جنتا کرفیو‘ کا نفاذ کیا ہوا ہے۔ اب یہ خبر آ رہی ہے کہ پورے ہندوستان میں 31 مارچ تک کوئی مسافر ٹرین نہیں چلے گی اور ملک کے کورونا سے متاثر 75 اضلاع کو پوری طرح لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا۔

Published: 22 Mar 2020, 4:11 PM IST

دنیا کے ہر کونے میں پھیلنے والا کورونا وائرس ہندوستان میں بھی پیر پسار رہا ہے اور تازہ خبروں تک ہندوستان میں کورونا متاثروں کی تعداد 345 سے زیادہ ہوگئی ہے اور ابھی تک 7 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ادھر حکومت نے جو کورونا سے متاثر 75 اضلاع کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کا سیدھا مطلب ہے کہ ان اضلاع کے لوگوں کا ملک کے دیگر عوام سے اب کوئی رابطہ نہیں رہے گا۔

Published: 22 Mar 2020, 4:11 PM IST

ادھر آج رات نو بجے تک چلنے والے ’جنتا کرفیو‘ کا وقت نوئیڈا میں بڑھا دیا گیا ہے اور اس کو اب کل صبح تک کر دیا گیا ہے۔ ادھر میٹرو خدمات بھی کل متاثر رہیں گی اور صرف ضرورت کے حساب سے ہی چلیں گی۔

Published: 22 Mar 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Mar 2020, 4:11 PM IST