قومی خبریں

کورونا وائرس: تمام ریکارڈ ٹوٹے، ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ نئے معاملے، 478 افراد کی موت

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29344 سے بڑھ کر 431896 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی تباہی جاری ہے اور اس کے نئے مریض اور ایکٹیو کیسز کی یومیہ تعداد انتہائی سرعت سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر ریکارڈ 103558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 103558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 067 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران 52847 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے یہ تعداد اب تک 11682136 ہوچکی ہے۔ ملک میں مزید 741830 فعال ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران، مزید 478 مریضوں کی موت کے ساتھ کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 165101 ہوچکی ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 92.80 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 5.89 فیصد ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.31 فیصد ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29344 سے بڑھ کر 431896 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 27508 مزید مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2522823، جبکہ مزید 222 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55878 ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی