قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کی صورت حال پھر بے قابو، 7 مہینے بعد ایک لاکھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق

ہندوستان میں 7 مہینے کے بعد نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز ہوئی ہے۔ اس سے قبل 6 جون کو ایک لاکھ سے زیاہ کورونا کے کیسز درج کئے گئے تھے

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
کورونا وائرس/ آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا کی صورت حال ایک مرتبہ پھر بے قابو ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے 90 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے تھے لیکن 24 گھنٹوں کے دوران معاملوں میں 28.8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان میں 7 مہینے کے بعد نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز ہوئی ہے۔ اس سے قبل 6 جون کو ایک لاکھ سے زیاہ کورونا کے کیسز درج کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک کورونا کے 35226386 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 36265، مغربی بنگال میں 15421، دہلی میں 15097، تمل ناڈو میں 6983، کرناٹک میں 5031 معاملے درج کئے گئے۔ ہندوستان میں کل کیسز میں سے 67.29 نئے کیسز ان 5 ریاستوں سے درج کئے گئے ہیں، جبکہ کل کیسز میں سے 30.97 فیصد مہاراشٹر سے وابستہ ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 302 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ملک بھر میں اب تک 4.83 لاکھ لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ ہندوستان میں شفایابی کی شرح 97.57 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر کے 30836 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ اب تک مجموعی طور پر 34371845 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined