قومی خبریں

کورونا: 24 گھنٹوں میں پھر ریکارڈ اضافہ، 86432 نئے مریض، کیسز کی کل تعداد 40 لاکھ سے تجاوز

وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 86432 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جوکہ ایک دن میں آنے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے

کورونا وائرس کے 86 ہزار سے زیادہ نئے کیسز
کورونا وائرس کے 86 ہزار سے زیادہ نئے کیسز 

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے مریضوں کا پھر سے ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد متاثر ہونے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں (جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک) 86432 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ ایک دن میں آنے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جو اس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے 40 لاکھ 23 ہزار 179 تک جا پہنچی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1089 مریضوں کی موت ہو چکی ہے، جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 69561 ہوگئی ہے۔ اس وقت ہندوستان میں 846395 کیسز فعال ہیں، یہ لوگ یا تو گھر کی تنہائی میں ہیں یا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

علاوہ ازیں، کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 31 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 70072 مریضوں کو کورونا نگیٹو قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ اب تک مجموعی طور پر 3107223 مریض کورونا وائرس کو مات دیتے ہوئے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

معمولی اضافے کے ساتھ کورونا وائرس کی شفایابی کی شرح 77.23 فیصد ہو گئی ہے۔ وہیں، فعال کیسز 21.03 فیصد ہو گئے ہیں۔ اموات کی شرح مستقل طور پر 2 فیصد سے نیچے بنی ہوئی ہے اور موجودہ مرحلے میں یہ 1.72 فیصد ہے، جبکہ مثبت پائے جانے کی شرح 8.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ کووڈ 19 کے مریضوں کی جانچ کے دائرے میں اضافہ ہے۔ آئی سی ایم آر کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1059346 افراد کی اسکریننگ انجام دی گئی، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 47738491 افراد کے نمونے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined