قومی خبریں

ضلع ریوا میں 7 مئی سے کورونا کرفیو نافذ، 30 اپریل سے 3 مئی تک رہے گا لاک ڈاؤن

کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر ایلیا راجا ٹی کے جانب سے جاری احکامات کے مطابق کورونا کرفیو کے دوران دودھ، ڈسپنسری، کیمسٹ، اسپتال، کووڈ ویکسینیشن سنٹر اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

ریوا: کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے ریوا کلکٹر ایلیا راجا ٹی نے ریوا ضلع میں دفعہ 144 کے تحت ضلع میں 7 مئی کی صبح 6 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا احکامات صادر کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں 30 اپریل کو صبح 6 بجے سے 3 مئی کی صبح 6 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس دوران عام طور پر طبی مقاصد کے لئے اپنے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر ایلیا راجا ٹی کے جانب سے جاری احکامات کے مطابق کورونا کرفیو کے دوران دودھ، ڈسپنسری، کیمسٹ اسپتال، کووڈ ویکسینیشن سنٹر اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ مکمل لاک ڈاؤن کے دنوں کے اضافی کورونا کرفیو کے دوران ریوا شہر کی کرہیا منڈی صبح 9 بجے تک کھلی رہے گی۔ ہاتھ ٹھیلے والوں کو صبح 6 بجے سے دوپہر 11 بجے تک سبزیاں اور پھل فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

کورونا کرفیو کے دوران پیداوار سے متعلق سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ سرکاری آمدنی کے کاموں میں نرمی رہے گی اور پبلک ڈسٹریبیوشن کی دکانیں طے شدہ اوقات کے مطابق کھلیں گی۔ تمام سرکاری دفاتر جیسے محصول، پولیس، بینک، بجلی، لوکل باڈیز اور دیگر ہنگامی خدمات لاک ڈاؤن سے مستثیٰ رہیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined