قومی خبریں

کورونا بحران: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پی ایم مودی کو لکھا خط

منموہن سنگھ نے اس سلسلہ میں پی ایم مودی کو مشورہ دیا کہ حکومت کو ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کے ساتھ ہی اس کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات بھی کرنا چاہئیں۔

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کورونا کے معاملات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے کہا کہ وبا کنٹرول کرنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانا ضروری ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس سلسلہ میں پی ایم مودی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ متاثر کر رہی ہے اس لئے اس وبا سے نپٹنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پی ایم مودی کو مشورہ دیا کہ حکومت کو ٹیکہ کاری میں تیزی لانے کے ساتھ ہی اس کی کمی کو دور کرنے کے اقدامات بھی کرنا چاہئیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا کے ٹیکہ کی تیاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں شفاف طریقہ سے ان کی تقسیم کا انتظام بھی کیا جانا چاہیے اور کورونا ٹیکہ کاری کے لئے مقررہ عمر کی حد میں نرمی دینے کا بندوبست کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اسکول، استاد، بس ڈرائیور، آٹو ڈرائیور، ٹیکسی ڈرائیور، میونسپل کارپوریشنوں، ایئر پنچایتوں میں کام کرنے والے ملازمین وکیل وغیرہ عام لوگوں کے رابطہ میں زیادہ رہتے ہیں اس لئے ان پیشوں سے منسلک 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کو کورونا ٹیکہ لگایا جانا چاہیے۔

Published: undefined

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان آج دنیا میں ٹیکہ کی تیاری کا سب سے بڑا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکوں کی تیاری کا کام زیادہ ہو اس لئے اس کے مزید لائسنس دیئے جانے چاہئیں او لائسنس دینے کے عمل کی سختی سے پیروی کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined