قومی خبریں

دہلی میں کورونا کےمعاملوں میں مستقل اضافہ

تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 4,136 نئے کیسز سامنے آنے کےبعد کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 3.56 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں کمی درج کی گئی ہے جس سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں کوروناکے معاملوں میں کمی آنے کے بعد دو دن سے پھر چار ہزار سے زیادہ کیسز سامنےآ رہےہیں۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,56,656 ہوگئی۔ اس دوران مزید 3,826 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کل 3,23,654 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 90.75 فیصد ہو گئی جو ہفتے کے روز 90.72 فیصد تھی۔ اس دوران 3,826 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی طور اضافے کے ساتھ 90.75 فیصد تھی۔ دریں اثناء کورونا وائرس سے مزید 33 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6,258 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 49,069 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور یہاں اب تک وائرس کے کل 43,64,408 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ دار الحکومت میں فی 10 لاکھ پر پانچ کا اوسط اعداد و شمار 2,29,705 ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب افراد کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دار الحکومت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد مزید 277 بڑھ کر آج 26,744 ہو گئی جو ہفتے کے روز 26,467 تھی۔ ان میں سے ہوم آئیسولیشن میں 16,111 افراد داخل ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان دار الحکومت میں کنٹینمنٹ زون میں ایک بار پھر سے اضافہ درج ہوا ہے اور ان کی تعداد مزید بڑھ کر اب 2893 ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز 2840 تک تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined