
دارالحکومت دہلی میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، فعال معاملے 5,500 سے بڑھ کر 34,000 تک پہنچ گئے ہیں۔
دہلی میں اتوار کے روز 5,568معاملے سامنے آنے کے بعد فعال معاملے بڑھ کر 34,341 تک پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ کل جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، اس عرصے میں 10,774 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادسات لاکھ سے زائد 7,25,197 ہوگئی ہے ، جبکہ 5,158 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,79,573 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح آج جزوری طور پر کم ہو کر 93.70 فیصد پر آ گئی ہے۔اس دوران 48 اور مریضوں کی موت سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 11,283پر پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.56 فیصد رہ گئی ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔