قومی خبریں

عید الاضحیٰ کے موقع پر روایت کے برخلاف جوش و خروش میں کمی !

عید الاضحی کے موقع پر روایت کے برخلاف جاریہ سال جوش وخروش کی کمی دیکھی گئی۔ عید کی نمازگھروں اور بعض مقامی مساجد میں ادا کی گئیں اور جانوروں کی قربانی دی گئی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں عید الاضحی کے موقع پر روایت کے برخلاف جاریہ سال جوش وخروش کی کمی دیکھی گئی۔ عید کی نمازگھروں اور بعض مقامی مساجد میں ادا کی گئیں اور جانوروں کی قربانی دی گئی۔ کئی مذہبی اسکالرس اور علما نے مسلم بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ عید بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا پیام دیتی ہے۔

Published: 02 Aug 2020, 1:09 PM IST

عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ عید کی پُرامن تقاریب کے لئے پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔قبل ازیں ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ عید کی نمازاپنے گھروں اور اپنے علاقہ کی قریبی مساجد میں ادا کریں۔

Published: 02 Aug 2020, 1:09 PM IST

تصویر یو این آئی

ان کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے محلہ کی مساجد اور کئی ضعیف افراد نے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔انہوں نے قربانی کے موقع پر قصائی کے ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور گوشت کی تقسیم کے موقع پر بھی سماجی فاصلہ کی برقراری کی اپیل کی تھی جس پر عمل کیاگیا۔

Published: 02 Aug 2020, 1:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Aug 2020, 1:09 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات