قومی خبریں

دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 97 ہزار،اموات تین ہزار سے تجاوز

دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 445 سے گھٹ کر 430رہ گئی ہے جبکہ کورونا سے اس دوران 81 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3004 سے زیادہ ہوگئی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا کے قہرکا سامنا کرنے والے دارالحکومت کے لئے ہفتہ کے روز راحت کی بات یہ رہی کہ نئے مریضوں کی بنسبت صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہی اورممنوعہ علاقوں کی تعداد بھی کم ہوکر 430 رہ گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی حکومت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کل کے اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران،2505 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 97200 ہوگئی ہے۔اس دوران 2632 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 68ہزار 256 ٹھیک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

اس مدت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 445 سے گھٹ کر 430رہ گئی ہے۔کورونا سے اس دوران 81 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3004 سے زیادہ ہوگئی۔

Published: undefined

حکومت کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 55 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ 26 پہلے کی تھی، جن کی رپورٹ بعد میں ملی ہے۔

Published: undefined

23 جون کو دہلی میں 3947 ایک دن کے سب سے زیادہ معاملے آئے تھے۔آج فعال معاملے کی تعداد 25940 ہے۔ کورونا جانچ میں پچھلے کچھ دنوں میں آئی تیزی سے کل جانچ کی تعداد 620368 تک پہنچ گئی،گذشتہ 24گھنٹوں میں دہلی میں 23673 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ 9925 اور ریپڈ اینٹی زون13748 تھے۔ کل ریکارڈ 24165ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ دہلی میں دس لاکھ کی آبادی پرجانچ کی اوسط بھی بڑھ کر 32650 ہوگئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined