قومی خبریں

دہلی میں کورونا انفیکشن کے اعداد وشمار 87000 سے زیادہ، کنٹینمنٹ زون 440 ہوئے

کورونا جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے مجموعی جانچ کے اعدادوشمار 531752 ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا جھیل رہی راجدھانی دہلی میں منگل کو نئے معاملے بڑھنے کے ساتھ ہی کنٹیمنٹ زون کی تعداد میں اضافہ ہونا فکر کی بات ہے۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل کورونا انفیکشن کے 2199 نئے معاملے آئے جس سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعدادبڑھ کر 87360 ہوگئی۔ اس دوران کنٹیمنٹ زون علاقوں کی تعداد پانچ اور بڑھ گئی ہے اور اب کل تعداد 440 ہوگئی۔

Published: undefined

اس دوران 62 اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سےمرنے والوں کی مجموعی تعداد 2742 ہوگئی ۔ دہلی میں 23 جون کو ایک دن میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 3947 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ پیر کو 2084 نئے معاملے تھے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راحت کی بات یہ رہی کہ اس دوران 2113 مریض ٹھیک بھی ہوئے اور اب تک 58348 لوگ کورونا سے ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔ آج سرگرم معاملوں کی تعداد 26270 ہے۔

Published: undefined

کورونا جانچ میں گزشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے مجموعی جانچ کے اعدادوشمار 531752 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دہلی میں 18179 جانچ کی گئی۔ اس میں آر ٹی پی سی آر جانچ 9585 اور ریپڈ اینٹی جین جانچ 7595 تھی۔ دہلی میں دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط بھی بڑھ کر27986 ہوگیا ہے۔ دہلی میں مجموعی طور سے کورونا بیڈس 13611 ہیں جس میں 5912 پر مریض ہیں جبکہ 7749 خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں 16240 مریض ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined