تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف مبینہ جھوٹے کیس میں گرفتاری کی تیاری کا الزام لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر شدید تنقید کی۔ کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے اداروں پر سیاسی دباؤ ڈال کر آتشی کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیمیں، خاص طور پر سنجیوینی اور ’مہیلا سمان‘ منصوبے بی جے پی کو ناگوار گزر رہے ہیں۔
Published: undefined
مہیلا سمان اسکیم کے تحت دہلی حکومت ہر ماہ خواتین کو 2100 روپے دینے کا منصوبہ رکھتی ہے اور کابینہ اس کی منظوری بھی دے چکی ہے۔ اسی طرح، سنجیوینی اسکیم کے تحت بزرگوں کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ کیجریوال نے بتایا کہ اب تک مہیلا سمان اسکیم میں 12.50 لاکھ خواتین نے رجسٹریشن کرایا ہے، جبکہ سنجیوینی اسکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بزرگ مستفید ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ان اسکیموں کی کامیابی سے خوفزدہ ہے اور اس وجہ سے آتشی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے تمام اہم رہنماؤں کے خلاف چھاپے مارے جائیں اور فرضی مقدمات درج کرائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی خواتین کی مفت سفر سہولت اور دیگر فلاحی اسکیموں کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ دہلی کے عوام کو ملنے والی سہولیات کو روکا جا سکے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ آتشی نے بھی اس پریس کانفرنس میں شرکت کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ ایمانداری سے کام کرتی رہی ہیں اور آئندہ بھی یہی رویہ اختیار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان پر فرضی مقدمات درج کئے جاتے ہیں اور انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تو انہیں ملک کی عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سچائی جیتے گی اور وہ جلد ضمانت حاصل کر لیں گی۔
Published: undefined
آتشی نے مزید کہا کہ دہلی کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور انہیں علم ہے کہ ایک طرف کیجریوال ہیں جو عوام کے لیے کام کر رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف بی جے پی ہے جو صرف گالیاں دینے اور عوامی سہولیات کو روکنے میں مصروف ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ انتخابات میں بی جے پی کی سازشوں کا جواب دہلی کے عوام اپنے ووٹ سے دیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم اسی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ بی جے پی کی رکاوٹوں کے باوجود دہلی کی ترقی جاری رہے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined