قومی خبریں

یومِ جمہوریہ پر پاکستانی اسمگلروں کی سازش ناکام، پنجاب میں سرحد پار سے بھیجی گئی 3 کلو ہیروئن برآمد

بی ایس ایف نے بتایا کہ جوانوں نے 26 جنوری کو علی الصبح شدید کہرے  کے درمیان پنجاب کے فیروزپور میں ٹنڈی والا کے پاس پڑنے والی بین الاقوامی سرحد کے ٹریک پر انسانی پیروں کے نشان دیکھے تھے۔

بی ایس ایف، تصویر آئی اے این ایس
بی ایس ایف، تصویر آئی اے این ایس 

یومِ جمہوریہ پر آج ہندوستانی سیکورٹی فورس نے پاکستان کے اسمگلروں کی ڈرگس بھیجنے کی ناپاک کوشش کو ناکام کر دیا۔ بی ایس ایف (بارڈر سیکورٹی فورس) نے پنجاب کے فیروز پور میں ہند-پاک سرحد پر اس پار سے بھیجی گئی تقریباً 3 کلو ہیروئن کو ضبط کر اسمگلروں کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔ بی ایس ایف نے تصدیق کی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں نشیلی اشیا برآمد کی ہیں۔

Published: undefined

بی ایس ایف نے بتایا کہ 26 جنوری کو علی الصبح پنجاب کے فیروز پور ضلع میں شدید کہرے کے درمیان سرحد پر تعینات مستعد بی ایس ایف جوانوں نے ٹنڈی والا گاؤں کے پاس پڑنے والے علاقہ میں بین الاقوامی بارڈر ٹریک پر انسانی پیروں کے نشان دیکھے۔ اس کے بعد علاقے کی تلاشی کے دوران جوانوں نے پیلے چپکنے والے ٹیپ سے لپٹے 3 پیکٹ برآمد کیے۔

Published: undefined

ایک افسر نے بتایا کہ پیکٹ کو کھولنے پر اس میں سے تقریباً 3 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے میں اندازہ کی جا رہی ہے۔ فی الحال آس پاس کے علاقے میں بی ایس ایف کے ذریعہ تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ اس طرح کی کسی بھی ناپاک سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔ یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کہیں یہ ہیروئن ڈرون کے ذریعہ تو نہیں بھیجی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ان دنوں شدید کہرے کی وجہ سے سرحد پر پاکستانی اسمگلروں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اکثر اس دوران ڈرون کے ذریعہ ہتھیار اور ڈرگس بھیجے جانے کے معاملے سامنے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بی ایس ایف ان دنوں سرحد پر آپریشن الرٹ چلا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں خصوصاً پنجاب میں موجود ہند-پاک سرحد پر سیکورٹی فورسز نے کثیر مقدار میں ڈرون سے بھیجی گئی ڈرگس اور اسلحے برآمد کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined