قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ، این آر سی اور سی اے اے پر غور و خوض

تباہ حال معیشت، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سنیچر کو سنجیدگی سے غور و فکر کیا گیا

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

نئی دہلی: تباہ حال معیشت، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سنیچر کو سنجیدگی سے غور و فکر کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے یہاں بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندی کی صدارت میں ہوئی اس اہم میٹنگ میں پارٹی کے تمام اہم لیڈران موجود تھے۔ این آر سی اور سی اے اے پر پورے ملک میں زبردست مظاہرہے کے درمیان کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کو بہت اہم مانا جارہا ہے۔ میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی موجود نہیں تھے۔

Published: undefined

میٹنگ میں وزیراعظم منموہن سنگھ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، پرینکا گاندھی وڈرا، کےسی وینوگوپال، اے کی انٹنی، ملک ارجن کھڑگے، ہریش راوت، پی چدمبرم، امبیکا سونی، موتی لال ووہرہ، پی ایل پنیا، آنند شرما، ترون گوگوئی اور احمد پٹیل اور دیگر سینئر لیڈروں نے حصہ لیا۔

Published: undefined

ذرائع کےمطابق کمیٹی کی میٹنگ جموں وکشمیر پر حکومت کی پالیسی، غیر ملکی پالیسی اور دیگر مسائلہ پربھی بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ ایران۔امریکہ بحران کی وجہ سے ہندوستان کی انرجی سلامتی اور وہاں پر رہ رہے ہندوستانیوں کی سلامتی پربھی بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

پارٹی ہندوستانی معیشت کی گرتی صورت حال پر مسلسل اپنی فکرمندی کا اظہار کرتی رہی ہے۔ محترمہ پرینکا گاندھی عوامی طور سے کہہ چکی ہیں کہ پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد این آر سی اور سی اے اے کو ختم کردیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined