قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز، اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ٹوئٹ کیا کہ یہ اجلاس پیر کے روز صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوگا۔ انہوں نے اجلاس میں زیر غور آنے والے امور سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: کانگریس کی اعلی ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کیا گیا ہے، جس میں موجودہ سیاسی ماحول کے ساتھ ہی ملک میں سلامتی اور پارٹی کے اندر قیادت کی تبدیلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کیا کہ یہ اجلاس پیر کے روز صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوگا۔ انہوں نے اجلاس میں زیر غور آنے والے امور سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی، لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ کچھ لیڈروں کی طرف سے پارٹی کی باگ ڈور کسی نوجوان لیڈرکے حوالے کرنے کا معاملہ بار بار اٹھایا جارہا ہے اور اس اجلاس میں اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں پوچھے جانے پر پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ اجلاس کا کوئی خاص ایجنڈا طے نہیں کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں موجودہ سیاسی حالات، ہندوستانی سرحد میں چین کی دراندازی، ملک میں بے روزگاری، معاشی حالت جیسے عام امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اس میں کووڈ۔19 کی وبا کے دوران انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی نئی رہنما ہدایات پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پارٹی میں قیادت کی تبدیلی کے بارے میں 23 سینئر لیڈر کے دستخط سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو خط لکھے جانے کی اطلاعات ہیں، انہوں نے کہا کہ اس خط پر دستخط کرنے والوں میں ان کا نام بھی شامل کیا گا ہے، حالانکہ انہوں نے ایسے کسی خط پر ابھی تک دستخط نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے اس خط کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے بیشتر لیڈران پھر سے یہ ذمہ داری راہل گاندھی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عام انتخابات میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے بعد سونیا گاندھی کو دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔ اب راہل گاندھی کو دوبارہ صدر بنانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا سمیت بہت سے لوگوں نے پارٹی کے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو دوبارہ صدر کے عہدے پر فائز کرنے کا مطالبہ زیادہ تر پارٹی لیڈروں کے جذبات کے مطابق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined