قومی خبریں

کسانوں کے مسئلہ پر کانگریس ثابت قدم رہے گی: سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے کہا کہ کسان اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 13 مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت نے ان کی باتوں پر کان دھرے بغیر اور ان کی بات سنے بغیر زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لے لیا۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے لیکن کانگریس کسانوں کے ہر مسئلہ پر ان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسانوں کے مطالبے کے لئے سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑے گی۔

Published: undefined

بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت نے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو غیر جمہوری طور پر واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 13 مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت نے ان کی باتوں پر کان دھرے بغیر اور ان کی بات سنے بغیر زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لے لیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری احتجاج کے دوران 700 سے زائد کسانوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان کی پارٹی مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے لیکن حکومت کسانوں کے تئیں بے حس ہے اور ان کی ایک بھی بات نہیں سن رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدرنے کہا کہ ان کی پارٹی کسانوں کے حقوق کے لیے مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی کم از کم امدادی قیمت- ایم ایس پی پر ان کی لڑائی لڑتی رہے گی تاکہ انہیں فصلوں کی مناسب قیمت اور دیگر مسائل حل ہوسکے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے مانسون اجلاس کے ساتھ ساتھ اس بار بھی پارلیمنٹ میں کسانوں کا مسئلہ اٹھایا ہے اور جب سے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا ہے، پارٹی کسانوں کے مفاد میں مسلسل آواز اٹھا رہی ہے لیکن حکومت گونگی بنی ہوئی ہے۔ ان کے اشوز پر توجہ نہیں دے رہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined