قومی خبریں

خاتون آئی اے ایس افسر نے کی گوڈسے کی تعریف، کانگریس نے کیا کارروائی کا مطالبہ

رندیپ سنگھ سرجے والا نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر آئی اے ایس افسر کے خلاف کارروائی کریں۔ ساتھ ہی سوال کیا ہے کہ بی جے پی گوڈسے کی ستائش کیوں کر رہی ہے؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے مہاراشٹر کیڈر کی انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) افسر ندھی چودھری کی جانب سے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کرنے کے خلاف وزیر اعلی دویندر فرنویس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ ’’پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر پرگیہ ٹھاکر، پھر پارٹی ممبر اسمبلی اوشا ٹھاکر اور اب مہاراشٹر سے آئی اے ایس افسر ندھی چودھری نے گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعلی فڑنویس کو فوری طور، آئی اے ایس افسر پر کارروائی کرنی چاہئے۔ باپو کے 150 ویں یوم پیدائش پر بی جے پی گوڈسے کی ستائش کیوں کر رہی ہے؟‘‘

Published: undefined

ندھی چودھری نے اپنے متنازعہ ٹویٹ میں مہاتما گاندھی کے قتل کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے ان کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا شکریہ کیا تھا۔ اپنے ٹویٹس میں ندھی نے لکھا کہ ’’150 ویں جينتی کو منانے کے پیچھے کیا مقصد ہو سکتا ہے۔ یہ درست وقت ہے کہ ملک کی کرنسی سے ان کی تصویر ہٹائی جائے اور ان کے اسٹیٹس کو بھی دنیا سے ہٹایا جانا چاہئے۔ اب ہمیں ایک سچی خراج عقیدت پیش کرنے کی ضرورت ہے ... شکریہ گوڈسے 30 جنوری 1948کے لئے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined