
بہار کانگریس کے صدر راجیش رام / آئی اے این ایس
پٹنہ: بہار میں نوجوانوں کو روزگار نہ ملنے کے خلاف کانگریس پارٹی نے ریاست گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر راجیش رام نے کہا ہے کہ 12 جون (کل) کو بہار کے تمام 38 اضلاع میں ضلع روزگار دفاتر کے سامنے مظاہرے کیے جائیں گے تاکہ حکومت کو نوجوانوں کی ناراضگی کا احساس دلایا جا سکے۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نوجوانوں کے مستقبل اور خوابوں کو کچلنے پر تلی ہوئی ہے۔ راجیش رام نے کہا، ’’بہار حکومت نہ تو مستقل ملازمت دے پا رہی ہے اور نہ ہی محفوظ روزگار یا عوامی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ اب اسے عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘
انہوں نے ریاست اور مرکز کی ڈبل انجن حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بہار میں پانچ لاکھ سے زائد سرکاری اسامیاں خالی ہیں، لیکن کوئی باقاعدہ بھرتی نہیں ہو رہی۔ لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لیے بے روزگار بیٹھے ہیں۔ جب بھرتی ہی نہیں ہو رہی تو روزگار رجسٹریشن کا کیا فائدہ؟‘‘
Published: undefined
راجیش رام نے حکومت سے سوال کیا کہ اگر نوجوانوں کو مواقع نہیں دیے جا رہے تو روزگار دفاتر کیوں چلائے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہر مسابقتی امتحان میں پرچہ لیک ہونا معمول بن چکا ہے اور حکومت صرف نمائشی کارروائیاں کر رہی ہے۔ ہر سال لگ بھگ چار کروڑ بہاری نوجوان بہتر روزگار کی تلاش میں دوسرے ریاستوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ساڑھے چار لاکھ ہوم گارڈ اور کنٹریکٹ اساتذہ بھی حکومت کی بے حسی کا شکار ہیں۔
کانگریس صدر نے تمام بے روزگار نوجوانوں اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 12 جون کو ہونے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حکومت کو نوجوانوں کی اصل حالت کا احساس ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined