قومی خبریں

اپنی مدت کار پوری نہیں کر پائے گی نتیش سرکار : پریم چندر مشرا

آنے والے دنوں میں بہار میں نئے سیاسی اتحاد بننے کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے اورحزب اختلاف کے پاس عددی قوت بھی ہے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں مسٹر نتیش کمار کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت کی دو حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) میں چل رہی تلخیوں سے صاف ظاہر ہے کہ یہ اتحاد زیادہ دن نہیں چل پائے گا۔

Published: undefined

بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں کے اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسلسل کئی مواقع پر ایک دوسرے کے خلاف ہورہی تیکھی بیان بازی ان کے رشتوں میں آئی دراڑ کو ظاہر کر رہاہے ۔

Published: undefined

ایسے میں کانگریس کے سنیئر لیڈر اور کونسل کے رکن پریم چندر مشرا نے اتوار کو کہاکہ بی جے پی اور جے ڈی یو دونوں میں اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ اس کا اثر کام پر بھی دیکھنے کو مل رہاہے ۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے مسلسل وزیراعلیٰ نتیش کمار کی عوامی طور پر تنقید کی جارہی ہے ۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں بہار میں نئے سیاسی اتحاد بننے کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس عددی قوت بھی ہے ۔ اپوزیشن جماعتون کے اراکین اگر ایک ساتھ آتے ہیں تو ریاست میں نئی حکومت کے امکانات بنتے ہیں۔

Published: undefined

مسٹر مشرا نے دعویٰ کیاکہ نتیش حکومت اپنی مدت کار پوری نہیں کر پائے گی ، اس کے واضح اشارات ابھی سے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن متحد ہوگیا تو کسی دن بھی این ڈی اے کی حکومت گر جائے گی اور کم ازکم مشترکہ پروگرام کی بنیاد پر اپوزیشن کی حکومت بھی بن جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined