قومی خبریں

رافیل گھوٹالہ کے سلسلہ میں کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ جاری، جے پی سی تفتیش کا مطالبہ دہرایا

پون کھیڑا نے کہا کہ رافیل سودا ہندوستان اور فرانس کی حکومتوں کے درمیان ہوا تھا اور دو حکومتوں کے درمیان سودے میں بچولیا آنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ بہت بڑا جرم ہے۔

رافیل، تصویر آئی اے این ایس
رافیل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ رافیل طیارہ گھپلے میں فرانس کے عدالتی تفتیش بٹھانے کے 24 گھنٹے پورے ہو چکے ہیں، لیکن حکومت ہند اس بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) سے معاملے کی تفتیش کروانے کی اپوزیشن کے مطالبے پر غور و خوض نہیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اتوار کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قومی سلامتی کا ڈھونگ کرتی ہے اور جب صحیح معنوں میں قومی سلامتیی کی بات آتی ہے تو اپنے سرمایہ دار دوستوں کو بچانے کے لیے ملک کی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے سے نہیں ہچکتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ رافیل سودے میں جس ملک میں رشوت پہنچی اس فرانس نے معاملے کی عدالتی تفتیش کا حکم دے دیا ہے لیکن جس ملک کے شہریوں کی خون پسینے کی کمائی دلالی میں دی گئی ہے، وہاں کی حکومت خاموش ہے اور معاملے کی تفتیش کروانے سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ رافیل سودا ہندوستان اور فرانس کی حکومتوں کے درمیان ہوا تھا اور دو حکومتوں کے درمیان سودے میں بچولیا آنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ بہت بڑا جرم ہے۔ لہٰذا حکومت کو اس پورے معاملے کی جے پی سی سے تفتیش کروانی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined