قومی خبریں

مہنگائی کے خلاف کانگریس کا اتراکھنڈ کے پٹرول پمپوں پر احتجاج

ہریش راوت نے کہا کہ ملک اور ریاست کے عوام اب بی جے پی حکومت کی اس لوٹ مار کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور سڑکوں پر آکر اس کے خلاف لڑیں گے۔

تصویر ٹوئٹر @INCUttarakha
تصویر ٹوئٹر @INCUttarakha 

دہرادون: اتراکھنڈ میں کانگریس نے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مسلسل بڑھ رہی مہنگائی کے خلاف اتوار کے روز تمام پٹرول پموں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دہرادون میں واقع یونیورسل پٹرول پمپ پر ریاستی کانگریس کے صدر گنیش گوڈیال نے آج کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ سنہ 2014 سے لے کر جون 2021 تک مودی حکومت نے ملک کے عوام کی محنت کی کمائی کے 85 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ روپے لوٹنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے دور میں گزشتہ 18 مہینوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس سےعالمی وبا کے شکار عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں 75 فیصد کی کمی کے باوجود پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 120 دنوں سے مسلسل 35 پیسے فی دن بڑھائی جا رہی ہیں۔ وہیں اب راحت کے نام پر دو اور پانچ روپے کم کرکے عوام کو گمراہ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج 34 سے زائد ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہندوستان سے کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مرکز کی بی جے پی حکومت کی بے حسی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غذائی اجناس، پھل، سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور پہلے سے مہنگائی سے پریشان عوام پٹرولیم مصنوعات (پٹرول)، ڈیزل اور ایل پی جی) اور کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے دوچار ہو چکی ہے اب مہنگائی برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

Published: undefined

پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کہا کہ کانگریس کے دورحکومت میں جہاں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل ہونے کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت کم تھیں۔ وہیں موجودہ دور میں بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے کم ہونے کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمت 109 روپے فی لیٹر سے زیادہ اور ڈیزل کی قیمت 100 روپے سے زائد کی بلند ترین سطح پر ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کئے گئے بے تحاشہ اضافہ سے غریب اور متوسط ​​طبقے کے مفادات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مخلوط حکومت کے وقت ایل پی جی کی قیمت 414 روپے تھی جبکہ اس وقت ایل پی جی کی قیمت 1000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ سات سالوں میں کئی گنا اضافہ ہونے سے عام غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

ہریش راوت نے کہا کہ ملک اور ریاست کے عوام اب بی جے پی حکومت کی اس لوٹ مار کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور سڑکوں پر آکر اس کے خلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مظاہرے کے ذریعے ہم مرکز کی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کم ہوئی تیل کی قیمتوں کے مطابق ملک میں بھی پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں گزشتہ دو برسوں میں کئے گئے اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined