قومی خبریں

مہنگائی کے خلاف کانگریس کی تحریک شروع، ایک ہفتہ تک منعقد ہوگی مہنگائی چوپال

کانگریس پارٹی آج سے ملک بھر میں تمام اسمبلی انتخابی حلقوں، خوردہ بازاروں اور دیگر مقامات پر ’مہنگائی چوپال‘ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، عوام کو بیدار کرنے کی یہ تحریک ہفتہ بھر تک جاری رہے گی

کنگزوے کیمپ میں زیر حراست کانگریس لیڈران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ادھیر رنجن چودھری و دیگر
کنگزوے کیمپ میں زیر حراست کانگریس لیڈران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ادھیر رنجن چودھری و دیگر تصویر آئی اے این ایس

نئی دہلی: کانگریس پارٹی مہنگائی کے حوالہ سے مرکز کی نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں اب پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں گراں بازاری کے خلاف ’مہنگائی چوپال‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کی مہنگائی چوپالوں کو تمام اسمبلی انتخابی حلقوں، خوردہ بازاروں اور دیگر مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کی جانب سے مہنگائی چوپالوں کا انعقاد آج یعنی 17 اگست سے 23 اگست تک کیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی اس تحریک کے اختتام پر دہلی کے رام لیلا میدان پر ’مہنگائی پر ہلہ بول‘ کے نام سے عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کرے گی۔ خیال رہے کہ پارٹی نے حال ہی میں مہنگائی کے معاملہ پر ملک گیر احتجاج کیا تھا۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کی جانب سے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کے دوران راہل گاندھی اور متعدد پارٹی لیڈران کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب وہ مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے صدارتی محل تک مارچ نکال رہے تھے، پولیس نے انہیں وجے چوک پر ہی روک لیا تھا۔ وہیں، کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو بھی پارٹی کے دفتر کے باہر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ راہل اور پرینکا کو پولیس نے تقریباً 6 گھنٹے نظربند رکھنے کے بعد رہا کیا تھا۔

Published: undefined

احتجاج سے عین قبل پریس کانفرنس کے ذریعے بھی راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو کئی بھی ادارہ آج آزاد اور غیرجانب دار نہیں ہے اور ہر ایک چیز پر آر ایس ایس کا قبضہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ