قومی خبریں

کانگریس صدر کھڑگے نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں لگایا ’جنتا دَربار‘، پورے ملک سے پہنچے کارکنان سے کی ملاقات

کانگریس کارکنان سے ملاقات کے بعد کھڑگے نے کہا کہ ہمارے محنتی کارکنان ہماری طاقت ہیں، آج میں نے پارٹی کے کئی کارکنان سے ملاقات کی اور ان سے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈران و کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے</p></div>

کانگریس لیڈران و کارکنان سے ملاقات کرتے ہوئے ملکارجن کھڑگے

 

تصویر سوشل میڈیا

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ’جنتا دربار‘ لگایا۔ اس دوران کھڑگے نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے پارٹی کارکنان اور لیڈروں سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ کھڑگے نے ان لوگوں سے بھی ملاقات کی جنھوں نے ان سے ملنے کا کوئی وقت نہیں لیا تھا۔

Published: undefined

کانگریس کارکنان سے ملاقات کے بعد کھڑگے نے کہا کہ ’’کانگریس ملک کی طاقت ہے۔ ہمارے محنتی کارکنان ہماری طاقت ہیں۔ آج میں نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے کئی کارکنان سے ملاقات کی اور ان سے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ مجھے لوگوں کا مزاج پتہ چل گیا ہے۔ آگے بھی ایسے ہی ملتے رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

یہ چوتھی بار ہے جب ملکارجن کھڑگے نے اپنے دفتر میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان سے ملاقات کی۔ کھڑگے نے گزشتہ سال اکتوبر میں نئے پارٹی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ پارٹی میں اعلیٰ عہدہ کے لیے ہوئے انتخاب کے بعد انھیں نیا پارٹی چیف منتخب کیا گیا تھا۔ کانگریس صدر کی شکل میں ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ پارٹی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ اپنی رہائش پر بھی پارٹی لیڈران و کارکنان سے ملتے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined