قومی خبریں

کانگریس کا یوپی میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان، حکومت کو گھیرنے کی تیاری

کانگریس لیڈر آرادھنا مشرا نے یوپی حکومت پر ناکامیوں کا الزام لگاتے ہوئے اسمبلی گھیراؤ کا اعلان کیا۔ کسانوں، بجلی کی نجکاری اور بے روزگاری جیسے اہم مسائل پر احتجاج کا عزم ظاہر کیا

<div class="paragraphs"><p>آرادھنا مشرا مونا / سوشل میڈیا</p></div>

آرادھنا مشرا مونا / سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: اتر پردیش میں کانگریس پارٹی نے حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ رامپور خاص سے کانگریس کی رکن اسمبلی آرادھنا مشرا نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 18 تاریخ کو یوپی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل، بے روزگاری اور نجکاری جیسے معاملات میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

آرادھنا مشرا نے الزام لگایا کہ یوپی کی حکومت لاء اینڈ آرڈر کے معاملے میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے کئی بار اسمبلی کے اندر حکومت کی توجہ اہم مسائل کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی، لیکن حکومت ہر بار بحث سے گریز کرتی ہے۔ کانگریس ایک ذمہ دار اپوزیشن پارٹی کے طور پر عوام کے مسائل پر حکومت کو جوابدہ ٹھہرانا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتی ہے۔‘‘

Published: undefined

بجلی کی نجکاری کے حوالے سے مشرا نے کہا کہ "بجلی جیسے عوامی وسائل حکومت کی ذمہ داری ہیں، لیکن موجودہ حکومت عوامی خدمت کی بجائے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شعبے میں نجکاری عوام کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔"

کسانوں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "آج کسان کھاد کی قلت کا شکار ہیں، ڈی اے پی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور وزن کم ہو رہا ہے۔ گنا کسانوں کو ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی۔ حکومت نے جو پیسہ دیا وہ مل مالکان کو دیا گیا، لیکن کسان خالی ہاتھ ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "کسانوں کی لاگت زیادہ ہے اور آمدنی کم، جس سے ان کی حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔"

Published: undefined

بے روزگاری کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق، ہر 100 میں سے 85 نوجوان بے روزگار ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور الٹا ان پر لاٹھیاں اور مقدمے تھوپ رہی ہے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 69000 اساتذہ کی بھرتی میں بھی حکومت نے ریزرویشن کے معاملے کو نظر انداز کیا، حالانکہ عدالت نے اس پر فیصلہ دیا تھا۔ کانگریس نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانے کے لیے اس احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined