قومی خبریں

کرناٹک LIVE: جمہوریت کے قتل کے خلاف ہم متحد ہیں، کانگریس

کانگریس نے یدی یورپا کی حلف برداری کو جمہوریت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے اور اس کی مخالفت میں ملک بھر میں 18 مئی کو ’یوم تحفظ جمہوریت‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز ہریانہ کے میوات میں احتجاج کرتے کانگریس کارکنان

ہریانہ کے نوح میں احتجاجی مظاہرہ

ہریانہ میں کانگریس پارٹی نے نوح (میوات) ضلع ہیڈکواٹر پر بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کی قیادت کانگریس پارٹی کے سابق وزیر آفتاب احمد نے کی۔ اس موقع پر کرناٹک میں بی جے پی کے ذریعے بغیر اکثریت کے سرکار بنانے کو غیر قانونی قرار دیا۔ یدی یورپا 24 گھنٹے میں عدالت کے ذریعے دیے گئے اکثریت ثابت کرنے کے حکم نامہ کا سابق وزیر آفتاب احمد نے خیر مقدم کیا۔

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

میوات میں پتلا نذر آتش کر کے احتجاج کرتے کانگریس کارکنان

جمہوریت کے قتل کے خلاف ہم متحد ہیں: کانگریس

کرناٹک کے گورنر کے فیصلے کے خلاف کانگریس آج ملک گیر یو تحفظ جمہوریت منا رہی ہے۔ کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے:

  • بی جے پی تمام آئین اقدار کو نظر انداز کرتے ہوئے اکثریت کا ہدف نہ ہونے کے باوجود حکومت سازی کر رہی ہے۔
  • تمام ادارے بی جے پی-آر ایس ایس نظریات نے اغوا کر لئے ہیں۔
  • بی جے پی کے مفاد میں سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے، ’’ہم کرناٹک میں بی جے پی کی طرف سے کئے گئے جمہوریت کے قتل اور آئینی اقدار کی خلاف ورزی کے خلاف متحد ہیں۔‘‘

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

کرناٹک میں احتجاج کرتے کانگریس کارکنان

دہلی میں دھرنے پر بیٹھے کانگریس رہنما

کانگریس کے یوم تحفظ جمہوریت پر ملک بھر میں پارٹی رہنما اور کارکنان دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

ارکان اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے: کانگریس

کرناٹک کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی کے ساتھ حیدرآباد پہنچنے پر کانگریس رہنما ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ’’تمام ارکان اسمبلی متحد ہیں، مختلف ایجنسیوں کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن ہم جد و جہد جاری رکھیں گے۔ ہمیں گزشتہ رات چارٹر طیارہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

کانگریس ارکان اسمبلی حیدرآباد پہنچے

بی جے پی کی طرف سے کی جا رہی ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کے لئے کانگریس اور جے ڈی ایس پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی کو حیدرآباد پہنچا دیا گیا ہے۔ ارکان اسمبلی یہاں کے تاج کرشنا ہوٹل میں ٹھہریں گے، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی بھی ان کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

کانگریس کا ’یوم تحفظ جمہوریت‘ منانے کا اعلان

کرناٹک میں جاری سیاسی رسہ کشی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یدی یورپا وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے چکے ہیں لیکن ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ بی جے پی مطمئن ہے کہ گیند اس کے پالے میں ہے۔ لیکن کانگریس بھی ہار نہیں مان رہی اور کسی نہ کسی طرح سے بی جے پی کا پردہ فاش کر رہی ہے۔

کرناٹک میں سب سے بڑی پارٹی کو گورنر وجو بھائی والا کی طرف سے حکومت سازی کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس پر کانگریس نے گوا، منی پور اور میگھالیہ میں حکومت سازی کا دعوی کیا ہے جہاں وہ سب سے بڑی پارٹی ہے۔ کانگریس نے یدی یورپا کی حلف برداری کو جمہوریت کے قتل کے مترادف قرار دیا ہے اور اس کی مخالفت میں ملک بھر میں 18 مئی کو ’یوم تحفظ جمہوریت‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

’یوم تحفظ جمہوریت‘ کے تحت آج کانگریس کے رہنما اور کارکنان ملک بھر کے ریاستی صدر دفاتر اور ضلعی دفاتر پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ مظاہرہ کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا کے خلاف ہے جنہوں نے کانگریس-جے ڈی ایس اتحاد کو اکثریت ہونے کے باوجود بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی۔

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

اس سے قبل 17 مئی کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی سی سی میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سرجے والا نے 18 مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو کچھ بھی کرناٹک میں ہوا ہے وہ جمہوریت کے خلاف ہے۔

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

انہوں نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ گورنر کے فیصلے کے خلاف 18 مئی کو ملک بھر میں ’یوم تحفظ جمہوریت‘ منائیں گے اور احتجاجی مظاہرے کریں گے۔‘‘ 17 مئی کو بھی کانگریس کارکنان نے ملک کے مختلف مقامات پر کرناٹک کے گورنر کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 May 2018, 10:12 AM IST