قومی خبریں

ریڈ کی دھمکی سے کانگریس ڈرنے والی نہیں: سرجے والا

کانگریس ترجمان سرجے والا نے کہا کہ پہلے رکن اسمبلی کرشنا پونیا سے سی بی آئی سے پوچھ گچھ کرائی گئی اور اب آج جودھ پور میں وزیراعلی اشوک گہلوت کے بڑے بھائی اگرسین گہلوت کے گھر میں ای ڈی ریڈ کر رہی ہے۔

رندیپ سرجے والا
رندیپ سرجے والا 

جے پور: کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکز کی مودی حکومت پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریڈ کی دھمکی سے کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے۔ سرجے والا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی ریڈ راج پیدا کیے ہوئے ہیں، لیکن اس سے کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس وقت بوکھلائی ہوئی ہے اور وہ خوف پیدا کرنے کے لئے ای ڈی کی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رکن اسمبلی کرشنا پونیا سے سی بی آئی سے پوچھ گچھ کرائی گئی اور اب آج جودھ پور میں وزیراعلی اشوک گہلوت کے بڑے بھائی اگرسین گہلوت کے گھر میں ای ڈی ریڈ کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اگرسین گہلوت کا قصورصرف اتنا ہے کہ وہ وزیراعلی کے بھائی ہیں۔ وہ نہ تو سیاست میں ہیں اور نہ ہی ان کا سیاست سے کوئی سروکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر پر سینٹرل آرمس فورس تعینات کردی گئی ہے اور ای ڈی ریڈ کر رہی ہے، لیکن ریڈ راج سے راجستھان ڈرنے والا نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مودی حکومت کانگریس میں خوف پیدا کرنے کے لئے اس طرح کی کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جب بھی بحران میں ہوتی ہے وہ سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کی کارروائی کرواتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined