قومی خبریں

وی بی اے کےسبب کانگریس۔این سی پی کو 10 سیٹوں کا نقصان ہوا

ایڈووکیٹ پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) نے یہاں تقریباً دس سیٹوں پر الیکشن لڑا جس سے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو 0 سے 10 سیٹوں کا نقصان ہوا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اورنگ آباد: مراٹھواڑہ علاقے میں مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ایڈووکیٹ پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) نے یہاں تقریباً دس سیٹوں پر الیکشن لڑا جس سے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو 09 سے10 سیٹوں کا نقصان ہوا۔

Published: undefined

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق امبیڈکر کی وی بی اے نے اس علاقے کی 46 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑا اور مراٹھواڑہ میں کانگریس۔ این سی پی اتحاد کے امیدواروں کے سیکولر ووٹ کوتقسیم کر دیاجس کا فائدہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)۔ شیو سینا کو ہوا تھا۔

Published: undefined

بی جے پی کے اتحاد کو اس علاقے میں 30 سیٹیں ملیں اور 16 سیٹوں پر کانگریس۔این سی پی اتحاد کوکامیابی ملی۔ عثمان آباد، پھولمبری، تولجاپور، جیورائی، پیٹھن، جنتور، ہنگولی، قلم نوری اور ناندیڑ (جنوب)سے کانگریس۔ این سی پی اتحاد کو نقصان ہوا۔

Published: undefined

ان انتخابی حلقوں میں حتمی نتائج کے مطابق، وی بی اے کے امیدواروں نے کانگریس۔این سی پی اتحاد کے امیدواروں کی شکست کے فرق سےزیادہ ووٹ حاصل کیے۔ وی بی اے کی وجہ سے این سی پی کے ہارنے والے امیدواروں میں وجے بنبلے(جِنٹور)،دتہ گورڈے(پیٹھن)، سنجے نِمبالکر(عثمان آباد) اور وجے سنگھ پنڈت (گیورائی) شامل ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے ہارنے والے امیدواروں میں مدھوکر چوہان(تُلجاپُرکر)، ڈی پی ساونت(ناندیڑ جنوب)، کلیان کالے(پیٹھن)، باجی راؤ (ہنگولی) اور این ڈی سنتوش (قلم نوری)شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اورنگ آباد وسط سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار بھی وی بی اے کی وجہ سے الیکشن ہار گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined