قومی خبریں

ترن تارن ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس نے کرنبیر سنگھ برج کو بنایا امیدوار

ماہرین کی مانیں تو ترن تارن اسمبلی حلقے کے زمینی حالات کانگریس کے حق میں نظر آرہے ہیں اس لئے یہاں کانگریس پارٹی کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ کارکنان بھی الیکشن کے لیے پُرجوش ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: کرنبیر سنگہ فیس بک</p></div>

تصویر: کرنبیر سنگہ فیس بک

 

پنجاب کی ترن تارن اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں حالانکہ الیکشن کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس پارٹی نے کرنبیر سنگھ برج کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ کانگریس نے گزشتہ شب ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ یہ سیٹ اے اے پی ایم ایل اے کشمیر سنگھ سوہل کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ سوہل 27 جون 2025 کو انتقال کر گئے جس کے بعد اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کرانا ضروری ہوگیا ہے۔

Published: undefined

اس دوران پنجاب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سکھجیندر سنگھ رندھاوا نے کرنبیر سنگھ برج کو امیدوار اعلان کئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا’ ایکس‘پراپنی ایک پوسٹ میں پنجاب کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی ضمنی انتخاب بھاری اکثریت سے جیتنے کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے تاحال ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ مگر اہم سیاسی پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ معلوم ہوکہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ پرعام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جیت درج کی تھی، جس میں اکالی دل دوسرے نمبر پر اور کانگریس تیسرے نمبر پر آئی تھی۔

Published: undefined

سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے پہلے ہی کمر کس لی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے سابق ایم ایل اے ہرمیت سنگھ سندھو کو اس سیٹ کے لیے نامزد کیا تھا۔ ہرمیت تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ 2002 میں آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 2007 اور 2012 میں شرومنی اکالی دل کے ٹکٹ پر دوبارہ منتخب ہوئے۔ انہوں نے 2017 اور 2022 کا الیکشن لڑا لیکن ہار گئے۔ وہ جولائی میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہرجیت سنگھ سندھو کو اور شرومنی اکالی دل نے سکھوندر کور رندھاوا کو نامزد کیا ہے۔ اکالی دل نے جولائی میں اپنے امیدوار کا اعلان کیا تھا۔ سیاسی ماہرین کی مانیں تو ترن تارن اسمبلی حلقے کے زمینی حالات کانگریس کے حق میں نظر آرہے ہیں اس لئے یہاں کانگریس پارٹی کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ کارکنان بھی الیکشن کے لیے پُرجوش ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined