منیکم ٹیگور / تصویر آئی اے این ایس
نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیکم ٹیگور نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے آئین پر بحث کے دوران ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بارے میں کیے گئے توہین آمیز تبصروں کے خلاف لوک سبھا میں التوا کا نوٹس پیش کیا۔ انہوں نے نوٹس کے ذریعے امبیڈکر کی توہین پر ایوان میں فوری طور پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
انہوں نے وزیر داخلہ کی ان غیر مناسب باتوں کی مذمت کرتے ہوئے ان سے فوری طور پر معافی مانگنے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ منیکم ٹیگور نے اپنے نوٹس میں کہا کہ وہ امت شاہ کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے خلاف کیے گئے توہین آمیز تبصروں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، جو ہندوستان کے آئین کے معمار اور سماجی انصاف کے علمبردار ہیں۔ ٹیگور کا کہنا تھا کہ ان تبصروں سے نہ صرف ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین ہوئی ہے بلکہ یہ پورے آئین اور ہندوستان کے عوام کی بھی توہین ہے۔
Published: undefined
ٹیگور نے کہا، ’’میں اس بات کی پرزور مخالفت کرتا ہوں کہ وزیر داخلہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کی شخصیت اور ان کے کام کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے ہیں۔ ان کا مقصد نہ صرف امبیڈکر کی تضحیک کرنا تھا بلکہ آئین کے ان اصولوں کا مذاق اڑانا تھا جنہیں امبیڈکر نے اپنی زندگی بھر کی جدوجہد کے ذریعے پروان چڑھایا۔‘‘
Published: undefined
ٹیگور نے مزید کہا کہ ان تبصروں سے نہ صرف سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کی توہین ہوئی ہے بلکہ ان سے ہندوستانی عوام کی عظمت اور ان کے حقوق کے بارے میں ایک سنگین پیغام گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے جس محنت اور لگن سے ہندوستانی معاشرے میں مساوات کے اصولوں کو فروغ دیا، اس کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ چند دن قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آئین پر بحث کے دوران ڈاکٹر امبیڈکر کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’امبیڈکر کا نام لینا اب فیشن بن چکا ہے‘‘۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اتنی بار بھگوان کا نام لیتے تو انہیں سات جنم تک سورگ مل جاتا۔ ان تبصروں کے بعد اپوزیشن کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا اور وزیر داخلہ سے معافی اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔
Published: undefined
کانگریس نے اس معاملے کو شدت سے اٹھایا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وزیر داخلہ کی یہ غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز باتیں ہندوستان کے آئین اور ڈاکٹر امبیڈکر کی جدوجہد کے ساتھ سنگین مذاق ہیں۔ پارٹی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اور اس کے باہر بھی اٹھائیں گے۔ اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی آج ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined