قومی خبریں

آئی سی آئی سی آئی کی بینک رپورٹ نے بھی رافیل سودے کی پول کھولی: کانگریس

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ آئی سی آئی سی آئی بینک کی گزشتہ سال 28 فروری کو ہونے والی منیجنگ ڈائریکٹر کی میٹنگ کے دستاویزات میں رافیل سودے میں طیاروں کی قیمت کا ذکر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے رافیل لڑاکا طیارہ سودے کے بارے میں آئی سی آئی سی آئی بینک کے دستاویزات میں نئے حقائق کے انکشاف کا دعوی کرتے ہوئے آج کہاکہ سودے کی قیمت کے خفیہ رکھنے کے تعلق سے مسلسل پول کھلنے کے بعد بھی وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں اور ان کی یہ خاموشی ملک کے لئے خطرناک ہے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اخباری کانفرنس میں کہا کہ آئی سی آئی سی آئی بینک کی گزشتہ سال 28 فروری کو ہونے والی منیجنگ ڈائریکٹر کی میٹنگ کے دستاویزات میں رافیل سودے میں طیاروں کی قیمت کا ذکر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بینکوں کے’ مینجمنٹ میٹ نوٹ، کا ثبوت پیش کیا اور کہا کہ اس نوٹ سے واضح ہے کہ حکومت حقائق کو چھپارہی ہے۔

Published: undefined

کھیڑا نے کہا کہ حکومت مسلسل دعوی کررہی ہے کہ سلامتی اسباب کی وجہ سے طیاروں کی قیمت نہیں بتائی جاسکتی جب کہ ان کی پارٹی جہازوں کی قیمت عام ہونے کا ثبوت پیش کررہی ہے۔ خود طیارہ ساز کمپنی دسالٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ان جہازوں کی قیمت کا خلاصہ کیا ہے۔ انل امبانی کی کمپنی کی سالانہ رپورٹ میں بھی قیمتوں کا ذکر ہے۔ اس کے بعد وزارت دفاع میں مالیاتی شعبے کے سابق چیف سدھانشو موہنتی نے بھی قیمتوں کاانکشاف کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ قیمت خفیہ رکھنے میں اگر ناکامی ہوئی ہے تو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں نہیں درج کرائی جاتی۔ترجمان نے کہا کہ تازہ انکشاف آئی سی آئی سی آئی بینک کی منجمنٹ کی میٹنگ سے وابستہ دستاویزات میں کیا گیا ہے اور اب یہ دیکھنا ہے کہ مودی حکومت بینک کے خلاف کس طرح کی کارروائی کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو