قومی خبریں

عید میلاد النبیؐ پر کانگریس رہنماؤں کی مبارکباد، حضرت محمدؐ کے امن، مساوات اور بھائی چارے کے پیغام کو یاد کیا گیا

راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی اور کانگریس نے عید میلاد النبیؐ پر مبارکباد دی۔ سب نے حضرت محمدؐ کے پیغام امن، مساوات اور بھائی چارے کو یاد کرتے ہوئے اتحاد اور خوشحالی کی دعا کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے مبارکبادی پیغامات جاری کیے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے امن، مساوات اور بھائی چارے کے پیغام کو یاد کیا۔ رہنماؤں نے ملک و قوم کے اتحاد اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا، ’’عید میلاد النبیؐ مبارک ہو! یہ مبارک موقع سب کے لیے خوشی، امن، اچھی صحت اور خوشحالی لے کر آئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہم سب کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنے۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے بیان میں کہا، ’’سب کو عید میلاد النبیؐ مبارک ہو۔ یہ بابرکت موقع امن، خوشحالی اور ہمدردی کو فروغ دے اور سب کو خیر سگالی کی روح میں متحد کرے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے پیغام میں کہا، ’’آپ سب کو عید میلاد النبیؐ کی دلی مبارکباد! امن اور بھائی چارے کا پیغام دینے والے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یومِ پیدائش کے اس مقدس موقع پر میں تمام ہم وطنوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کی دعا کرتی ہوں۔‘‘ پرینکا گاندھی نے کہا کہ حضرت محمدؐ کی حیاتِ طیبہ ہمیں انسانیت کی خدمت اور سماجی انصاف کا درس دیتی ہے۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کے سرکاری ایکس ہینڈل سے جاری پیغام میں کہا گیا، ’’عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امن، ہمدردی اور مساوات کے پیغام کو یاد کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں اپنی زندگی میں محبت اور بھائی چارے کو اپنانے کی ترغیب دے۔ سب کو پرخلوص مبارکباد!‘‘ پارٹی نے کہا کہ یہ موقع انسانیت کو قریب لانے اور محبت کو عام کرنے کا دن ہے۔

Published: undefined

عید میلاد النبیؐ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نہایت عقیدت اور احترام کا دن ہے۔ یہ دن پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مسلمان جلوس نکالتے ہیں، محافل میلاد کا انعقاد کرتے ہیں اور خیرات کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد بھی کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-05/6lwmf85a/WhatsApp-Image-2025-09-05-at-5.53.19-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

  • ,
  • مودی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن نافذ کرے: کانگریس